زین قریشی کی 10 ووٹوں کے بدلے موٹرسائیکل کی پیشکش، الیکشن کمیشن نے نوٹس لے لیا

لاہور(قدرت روزنامہ) الیکشن کمیشن نے 17 جولائی کے ضمنی انتخاب سے پی ٹی آئی کے وائس چئیرمین شاہ محمود قریشی کے بیٹے اور امیدوار برائے صوبائی اسمبلی زین قریشی کی جانب سے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کا نوٹس لے لیا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق پی پی 217ملتان سے پی ٹی آئی کے امیدوار زین قریشی پر ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کا الزام عائد کیاگیا۔
زین قریشی پر 10 ووٹوں کے بدلے ایک موٹرسائیکل دینے کی پیشکش کا الزام عائد کیا گیا۔الیکشن کمیشن نے نوٹس لیتے ہوئے ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ آفیسر حیدر ریاض نے معاملے کی انکوائری کا نوٹیفیکیشن بھی جاری کر دیا۔اسٹنٹ کمشنر صدر اور سیکرٹری آر ٹی اے کو انکوائری آفیسر مقرر کر دیا۔ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ آفیسسر کی جانب سے انکوائری آفیسر کو جلد رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

اس سے قبل الیکشن کمیشن نے ضمنی انتخابات کے حوالے سے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزیوں پر کارروائیاں کرتے ہوئے امیدواروں کو جرمانے عائد کردیئے۔ ترجمان صوبائی الیکشن کمیشن پنجاب کے مطابق ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ آفیسر پی پی83 خوشاب نے امیدواران حامد محمود وڈھل اور ملک آصف بھاہ پر متعدد بار ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر 46ہزار پانچ سوروپے جرمانہ عائد کیا۔
دونوں امیدواران کو آج7 جولائی تک جرمانہ ادا کرنے کے احکامات جاری کئے گئے ہیں۔اسی طرح ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ آفیسر پی پی 83 خوشاب نے سابق رکن قومی اسمبلی اور پاکستان مسلم لیگ (ن ) کی نائب صدر سمیرا ملک کو اسلحہ رکھنے پر46ہزار پانچ سوروپے جرمانہ عائد کیا ۔ ترجمان کے مطابق سمیرا ملک کو بھی آج7 جولائی تک جرمانہ ادا کرنے کے احکامات جاری کئے گئے ہیں۔خیال رہے کہ پنجاب کے 20 حلقوں میں انتخابات 17جولائی کو ہوں گے، پی ٹی آئی اور مسلم لیگ ن اس وقت الیکشن جیتنے کے لیے بھرپور انتخابی مہم جاری رکھے ہوئے ہے۔

Recent Posts

بلاول کی حکومت سندھ کو کے-الیکٹرک کی اجارہ داری ختم کرنے کا مشورہ

کراچی(قدرت روزنامہ) پاکستان پیپلزپارٹی (پی پی پی) کے چیئرمین بلاول بھٹوزرداری نے کراچی کے عوام…

3 hours ago

سپریم کورٹ آئین کی کسی بھی شق کو معطل نہیں کرسکتی، احسن اقبال

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ…

4 hours ago

کراچی:پرانا گولیمار میں مبینہ پولیس مقابلہ، 2 منشیات فروش ہلاک

کراچی (قدرت روزنامہ)پاک کالونی پولیس نے پرانا گولیمار کالا گیٹ کے قریب مبینہ مقابلے میں…

4 hours ago

محکمہ موسمیات نے بعض شہروں میں گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی کردی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) محکمہ موسمیات نے ملک کے بعض علاقوں میں گرج چمک کیساتھ…

4 hours ago

مریم نواز کچے کے ڈاکوؤں پر توجہ دیں، وہاں پولیس کی ضرورت ہے،بیرسٹرسیف

پشاور (قدرت روزنامہ) مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا بیرسٹر محمد علی سیف نے کہا ہے کہ…

4 hours ago

انگلینڈ کے خلاف پہلے ٹیسٹ کے لیے قومی ٹیم کا اعلان کردیا گیا

لاہور (قدرت روزنامہ) پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے انگلینڈ کے خلاف پہلے ٹیسٹ کے…

4 hours ago