اسد قیصر نے پیٹرول کی قیمت کم کرنے کو حکومت کا ڈرامہ قرار دے دیا

لاہور (قدرت روزنامہ) سابق اسپیکر قومی اسمبلی اور تحریک انصاف کے رہنما اسد قیصر نے سپریم کورٹ کے ڈپٹی سپیکر کی رولنگ سے متعلق فیصلے پر تحفظات کا اظہار کردیا،اور کہا ہے کہ ہم نے جو کام کیا قانون کے مطابق کیا۔ ہم قانون سے ماورا کبھی کوئی کام نہیں کرتے۔ آرٹیکل 69 کے تحت عدالت پارلیمنٹ کے معاملات میں مداخلت نہیں کرسکتی۔
اسد قیصر کا کہنا تھا کہ ہم نے ریویو پیٹشن دائر کی ہے،جبکہ چیف جسٹس سے درخواست کروں گا وہ پیٹشن جلد سے جلد سماعت کیلئے لگائیں۔ اسد قیصر نے حکومت کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ پیٹرول کی قیمتیں کم کرنا عارضی ڈرامہ ہے،جیسے ہی الیکشن ختم ہوگا یہ قیمتیں بڑھا دیں گے۔ حکومت نے جو کرنا ہے کرلیں لیکن ضمنی الیکشن میں پی ٹی آئی جیتے گی،اس حکومت نے ملک کو دیوالیہ کر دیا ہے۔
انہوں نے مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ پٹرولیم پر لیوی واپس لیں،یہ دھاندلی کیلئے حکومتی مشینری اور وسائل استعمال کر رہے ہیں،عالمی منڈی کے مطابق تیل کی قیمتیں کم کی جائیں۔ انکا کہنا تھا کہ ان لوگوں نے ملک کو امریکی کالونی بنایا ہے،سازش کے تحت ہماری حکومت ختم کی گئی۔ اس سے پہلے وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ کا کہنا تھا کہ سپریم کورٹ نے اسمبلی تحلیل کرنے کے اقدام کو غیر قانونی قرار دیا،جبکہ کل تفصیلی فیصلے میں ڈپٹی اسپیکر کے فیصلے کو غیر آئینی قرار دیا گیا۔
جمہوری تاریخ میں اس فیصلے کو روشن مثال کے طور پر یاد رکھا جائے گا۔ سپریم کورٹ نے اسمبلی تحیل کرنے کے اقدام کو غیر قانونی قرار دیا۔عظم نذیر تارڑ نے کہا کہ اگر عمران خان کی سابق حکومت کیخلاف سازش ہوئی تو اسے پارلیمنٹ کے سامنے لایا جانا چاہیے تھا،حکومت نے پارلیمنٹ کے سامنے ایسا کچھ نہیں لایا۔ 7مارچ کو سائفر پہنچا27 مارچ تک وزیراعظم نے اس پر کچھ نہیں بولا۔ انکا کہنا تھا کہ عمران خان نے اپنی حکومت بچانے کیلئے پاکستان کی قومی سلامتی داو پر لگا دیا،عدالتی فیصلے نے عمران خان کے بیرونی سازش کے بیانیہ میں آخری کیل ٹھونک دی۔

Recent Posts

بلاول کی حکومت سندھ کو کے-الیکٹرک کی اجارہ داری ختم کرنے کا مشورہ

کراچی(قدرت روزنامہ) پاکستان پیپلزپارٹی (پی پی پی) کے چیئرمین بلاول بھٹوزرداری نے کراچی کے عوام…

4 hours ago

سپریم کورٹ آئین کی کسی بھی شق کو معطل نہیں کرسکتی، احسن اقبال

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ…

4 hours ago

کراچی:پرانا گولیمار میں مبینہ پولیس مقابلہ، 2 منشیات فروش ہلاک

کراچی (قدرت روزنامہ)پاک کالونی پولیس نے پرانا گولیمار کالا گیٹ کے قریب مبینہ مقابلے میں…

4 hours ago

محکمہ موسمیات نے بعض شہروں میں گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی کردی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) محکمہ موسمیات نے ملک کے بعض علاقوں میں گرج چمک کیساتھ…

4 hours ago

مریم نواز کچے کے ڈاکوؤں پر توجہ دیں، وہاں پولیس کی ضرورت ہے،بیرسٹرسیف

پشاور (قدرت روزنامہ) مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا بیرسٹر محمد علی سیف نے کہا ہے کہ…

4 hours ago

انگلینڈ کے خلاف پہلے ٹیسٹ کے لیے قومی ٹیم کا اعلان کردیا گیا

لاہور (قدرت روزنامہ) پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے انگلینڈ کے خلاف پہلے ٹیسٹ کے…

4 hours ago