آئی ایم ایف سے معاہدے کی خبریں آتے ہی انٹربینک اور اوپن مارکیٹ میں ڈالر سستا ہوگیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)آئی ایم ایف سے معاہدے کے بعد پاکستانی روپیہ اوپر جانے لگا ہے جبکہ ڈالر کی قدر کم ہو رہی ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق انٹر بینک میں ڈالر 1 روپیہ 5 پیسے سستا ہونے کے بعد 209 روپے 5 پیسے کا ہو گیا ہے۔اوپن مارکیٹ میں

بھی ڈالر 1 روپیہ 50 پیسا سستا ہو کر 210 روپے کا ہو گیا۔اس سے قبل کاروبار کے آغاز پر آج صبح انٹر بینک میں ڈالر 85 پیسے سستا ہو کر 209 روپے 25 پیسے کا ہو گیا تھا جبکہ اوپن مارکیٹ میں 50 پیسے سستا ہو کر 211 روپے کا ہو گیا تھا۔دوسری جانب وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے آئی ایم ایف کے ساتھ معاہدے پر قوم کو مبارکباد دیتے ہوئے کہاہے کہ ٹیم اہل ہو، اس کی نیت صاف اور ارادے پختہ ہوں تو کارکردگی اور عوام کی خدمت میں بہتری آسکتی ہے ،ہم زیادہ ٹیکس جمع کریں گے، اور زیادہ محنت کریں گے اور عوام کو مزید آسانیاں دینے کے لئے کوشاں ہوں گے ،پاکستان کو معاشی دیوالیہ پن سے بچانا پہلی بڑی کامیابی ہے، اب پاکستان کو معاشی ترقی کی طرف لے کر جائیں گے جو ہماری دوسری بڑی کامیابی ہوگی،پاکستان کو تعمیر، ترقی اور خوشحالی کی منزل سے ہمکنار کریں گے۔ اپنے بیان میں انہوں نے کہاکہ اللہ تعالیٰ کا شکر ادا کرتے ہیں کہ آئی ایم ایف کے ساتھ پاکستان کا معاہدہ طے پاگیا ہے،قوم کو مبارک دیتا ہوں ۔ انہوں نے کہاکہ وزیراعظم شہباز شریف کی قیادت میں دن رات محنت کرکے آئی ایم ایف سے ایک اچھا معاہدہ طے کرنے میں کامیاب ہوئے۔

Recent Posts

بلاول کی حکومت سندھ کو کے-الیکٹرک کی اجارہ داری ختم کرنے کا مشورہ

کراچی(قدرت روزنامہ) پاکستان پیپلزپارٹی (پی پی پی) کے چیئرمین بلاول بھٹوزرداری نے کراچی کے عوام…

3 hours ago

سپریم کورٹ آئین کی کسی بھی شق کو معطل نہیں کرسکتی، احسن اقبال

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ…

4 hours ago

کراچی:پرانا گولیمار میں مبینہ پولیس مقابلہ، 2 منشیات فروش ہلاک

کراچی (قدرت روزنامہ)پاک کالونی پولیس نے پرانا گولیمار کالا گیٹ کے قریب مبینہ مقابلے میں…

4 hours ago

محکمہ موسمیات نے بعض شہروں میں گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی کردی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) محکمہ موسمیات نے ملک کے بعض علاقوں میں گرج چمک کیساتھ…

4 hours ago

مریم نواز کچے کے ڈاکوؤں پر توجہ دیں، وہاں پولیس کی ضرورت ہے،بیرسٹرسیف

پشاور (قدرت روزنامہ) مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا بیرسٹر محمد علی سیف نے کہا ہے کہ…

4 hours ago

انگلینڈ کے خلاف پہلے ٹیسٹ کے لیے قومی ٹیم کا اعلان کردیا گیا

لاہور (قدرت روزنامہ) پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے انگلینڈ کے خلاف پہلے ٹیسٹ کے…

4 hours ago