پٹرولیم قیمتوں میں کمی کا معاملہ، اتحادیوں کے مطالبے نے شہبازشریف کو بڑی مشکل میں ڈال دیا

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے معاملے پر وزیر اعظم شہباز شریف اوگرا ،بیوروکریسی اور اتحادیوں میں پھنس کر رہ گئے ہیں کیونکہ اتحادیوں نے عوام کو معمولی ریلیف دینے کی مخالفت کی ہے اور کہا ہے کہ عالمی منڈی میں جس تناظر سے پٹرولیم

مصنوعات کی قیمتوں میں کمی ہوئی ہے عوام سے کئے گئے وعدے کے مطابق اسی حساب سے انہیں ریلیف دیا جائے ،معمولی ریلیف دینے سے تعریف کے بجائے تنقید زیادہ ہوگی ،وزیر اعظم نے حتمی فیصلے کے لئے وفاقی کابینہ کا اجلاس بلا رکھا ہے جس میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی سے متعلق واضح فیصلہ سامنے آ جائیگا۔ذرائع نے بتایا کہ اوگرا نے پیٹرول 18 روپے فی لٹر سستا کرنے کی سمری بھجوائی ہے ، وزارت خزانہ 10 سے 12 روپے فی لٹر کمی کی حامی ہے جبکہ اتحادی جماعتوں نے کم از کم 50 روپے فی لٹر کمی کا مطالبہ کر دیا ہے ،اتحادی جماعتوں میں شامل پیپلز پارٹی ،ایم کیو ایم ،جے یو آئی اور باپ پارٹی کا موقف ہے کہ عالمی منڈی میں تیل 100 ڈالر سے بھی کم پر آ گیا ہے،عالمی کمی کو دیکھتے ہوئے عوام کو پورا ریلیف منتقل کیا جائے،ان کا کہنا تھا 10 یا 20 روپے کی کمی سے تعریف کے بجائے سخت تنقید کا سامنا کرنا پڑے گا،وزیراعظم بیوروکریسی بابوئوں کے چنگل میں نہ آئیں، عوام کے مفاد میں فیصلہ کریں، وزیراعظم کے قریبی ساتھیوں نے بھی کم از کم 20 سے 30 روپے ریلیف کی سفارش کر دی۔

Recent Posts

بلاول کی حکومت سندھ کو کے-الیکٹرک کی اجارہ داری ختم کرنے کا مشورہ

کراچی(قدرت روزنامہ) پاکستان پیپلزپارٹی (پی پی پی) کے چیئرمین بلاول بھٹوزرداری نے کراچی کے عوام…

4 hours ago

سپریم کورٹ آئین کی کسی بھی شق کو معطل نہیں کرسکتی، احسن اقبال

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ…

4 hours ago

کراچی:پرانا گولیمار میں مبینہ پولیس مقابلہ، 2 منشیات فروش ہلاک

کراچی (قدرت روزنامہ)پاک کالونی پولیس نے پرانا گولیمار کالا گیٹ کے قریب مبینہ مقابلے میں…

4 hours ago

محکمہ موسمیات نے بعض شہروں میں گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی کردی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) محکمہ موسمیات نے ملک کے بعض علاقوں میں گرج چمک کیساتھ…

4 hours ago

مریم نواز کچے کے ڈاکوؤں پر توجہ دیں، وہاں پولیس کی ضرورت ہے،بیرسٹرسیف

پشاور (قدرت روزنامہ) مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا بیرسٹر محمد علی سیف نے کہا ہے کہ…

4 hours ago

انگلینڈ کے خلاف پہلے ٹیسٹ کے لیے قومی ٹیم کا اعلان کردیا گیا

لاہور (قدرت روزنامہ) پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے انگلینڈ کے خلاف پہلے ٹیسٹ کے…

4 hours ago