رجب طیب اردگان کے دورہ پاکستان کا اعلان

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) رجب طیب اردگان کے دورہ پاکستان کا اعلان، پاکستان میں تعینات ترکیہ کے سفیر نے ترکیہ کے صدر کے دورے کی تصدیق کر دی . اے آر وائی نیوز کے مطابق پاکستان میں متعین ترکی کے سفیر مہمت پاکیچی نے کہا ہے کہ ترک صدر طیب اردوان ستمبر میں پاکستان کا دورہ کریں گے، آنے والے دنوں میں دونوں ممالک کے مابین تجارتی تعلقات مزید مستحکم ہوں گے .


ترک سفیر کا کہنا تھا کہ پاک ترکی تجارتی معاہدہ بھی جلد متوقع ہے ، ستمبر میں پاک ترکی تجارت کے وزراء بھی ملاقات کریں گے اور وزیراعظم شہباز شریف کے دورے کی روشنی میں متعدد معاہدے زیر غور ہیں . انہوں نے بتایا کہ دہشت گرد تنظیم فتح اللہ گولن نے ترکی بھر میں عطیہ والے سکول کھولے، جن کی تعداد 800 سے زائد تھی .

اس مہم میں بہتر تعلیم کے وعدے پر نہتے ذہنوں کو مستقبل کے لیے بھارتی کیا جا رہا تھا .

مہمت پاکیچی کا کہنا تھا کہ ایک انٹیلی جنس سروس کی طرح انہوں نے خاموشی سے ننھے ذہنوں کی برین واشنگ کا سلسلہ جاری رکھا . انہوں نے کوڈ ناموں کا استعمال کر کہ سرکاری اداروں اور حکومتی سیکٹروں میں گھسنے کی کوششیں کی حتی کہ وہ پولیس اکیڈمی اور مرکزی پولیس سروس میں بھی گھس رہے تھے، ان کو ملک کی پروہ نہیں تھی بلکہ وہ اپنی تنظیم کے مفادات کو ترجیح دے رہے تھے .
انکا کہنا تھا کہ ترکی کے عوام ترک فوج کے خلاف نہیں ہیں، ترک فوج سے بھی اس دہشت گرد نیٹ ورک کو اکھاڑ پھینکا گیا، اب ترک فوج ان عناصر سے بالکل پاک ہے . ترک سفیر نے کہا کہ نیٹو نے بھی اس تنظیم کو ایک دہشت گرد تنظیم قرار دیا ہے . ترکی، سویڈن اور فن لینڈ نے ایک مفاہمتی یاداشت پر دستخط کیے جس میں اس کو دہشت گرد تنظیم قرار دیا گیا .

. .

متعلقہ خبریں