رجب طیب اردگان کے دورہ پاکستان کا اعلان

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) رجب طیب اردگان کے دورہ پاکستان کا اعلان، پاکستان میں تعینات ترکیہ کے سفیر نے ترکیہ کے صدر کے دورے کی تصدیق کر دی۔ اے آر وائی نیوز کے مطابق پاکستان میں متعین ترکی کے سفیر مہمت پاکیچی نے کہا ہے کہ ترک صدر طیب اردوان ستمبر میں پاکستان کا دورہ کریں گے، آنے والے دنوں میں دونوں ممالک کے مابین تجارتی تعلقات مزید مستحکم ہوں گے۔
ترک سفیر کا کہنا تھا کہ پاک ترکی تجارتی معاہدہ بھی جلد متوقع ہے ، ستمبر میں پاک ترکی تجارت کے وزراء بھی ملاقات کریں گے اور وزیراعظم شہباز شریف کے دورے کی روشنی میں متعدد معاہدے زیر غور ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ دہشت گرد تنظیم فتح اللہ گولن نے ترکی بھر میں عطیہ والے سکول کھولے، جن کی تعداد 800 سے زائد تھی۔

اس مہم میں بہتر تعلیم کے وعدے پر نہتے ذہنوں کو مستقبل کے لیے بھارتی کیا جا رہا تھا۔

مہمت پاکیچی کا کہنا تھا کہ ایک انٹیلی جنس سروس کی طرح انہوں نے خاموشی سے ننھے ذہنوں کی برین واشنگ کا سلسلہ جاری رکھا۔ انہوں نے کوڈ ناموں کا استعمال کر کہ سرکاری اداروں اور حکومتی سیکٹروں میں گھسنے کی کوششیں کی حتی کہ وہ پولیس اکیڈمی اور مرکزی پولیس سروس میں بھی گھس رہے تھے، ان کو ملک کی پروہ نہیں تھی بلکہ وہ اپنی تنظیم کے مفادات کو ترجیح دے رہے تھے۔
انکا کہنا تھا کہ ترکی کے عوام ترک فوج کے خلاف نہیں ہیں، ترک فوج سے بھی اس دہشت گرد نیٹ ورک کو اکھاڑ پھینکا گیا، اب ترک فوج ان عناصر سے بالکل پاک ہے۔ ترک سفیر نے کہا کہ نیٹو نے بھی اس تنظیم کو ایک دہشت گرد تنظیم قرار دیا ہے۔ ترکی، سویڈن اور فن لینڈ نے ایک مفاہمتی یاداشت پر دستخط کیے جس میں اس کو دہشت گرد تنظیم قرار دیا گیا۔

Recent Posts

بلاول کی حکومت سندھ کو کے-الیکٹرک کی اجارہ داری ختم کرنے کا مشورہ

کراچی(قدرت روزنامہ) پاکستان پیپلزپارٹی (پی پی پی) کے چیئرمین بلاول بھٹوزرداری نے کراچی کے عوام…

3 hours ago

سپریم کورٹ آئین کی کسی بھی شق کو معطل نہیں کرسکتی، احسن اقبال

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ…

4 hours ago

کراچی:پرانا گولیمار میں مبینہ پولیس مقابلہ، 2 منشیات فروش ہلاک

کراچی (قدرت روزنامہ)پاک کالونی پولیس نے پرانا گولیمار کالا گیٹ کے قریب مبینہ مقابلے میں…

4 hours ago

محکمہ موسمیات نے بعض شہروں میں گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی کردی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) محکمہ موسمیات نے ملک کے بعض علاقوں میں گرج چمک کیساتھ…

4 hours ago

مریم نواز کچے کے ڈاکوؤں پر توجہ دیں، وہاں پولیس کی ضرورت ہے،بیرسٹرسیف

پشاور (قدرت روزنامہ) مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا بیرسٹر محمد علی سیف نے کہا ہے کہ…

4 hours ago

انگلینڈ کے خلاف پہلے ٹیسٹ کے لیے قومی ٹیم کا اعلان کردیا گیا

لاہور (قدرت روزنامہ) پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے انگلینڈ کے خلاف پہلے ٹیسٹ کے…

4 hours ago