لاہور (قدرت روزنامہ) آئی ایم ایف کے ساتھ معاہدہ طے ہو جانے کے بعد کرنسی مارکیٹ میں روپیہ تگڑا ہو گیا، انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت 210 روپے کی سطح سے نیچے آگئی، اوپن مارکیٹ میں بھی امریکی کرنسی کی قیمت کم ہو گئی۔ تفصیلات کے مطابق عید تعطیلات کے بعد دوسرا کاروباری روز پاکستانی روپیہ کیلئے اچھا ثابت ہوا۔ اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق انٹربینک میں ڈالر کی قیمت میں 30 پیسے کمی ہوئی جس کے بعد انٹربینک میں ڈالر 209 روپے 80 پیسے پر بند ہوا۔
جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں ایک روپیہ کمی دیکھی گئی، جس کے بعد اوپن مارکیٹ میں ڈالر 210 روپے پر فروخت ہوا۔ واضح رہے کہ جمعرات کی صبح خبر سامنے آئی کہ آئی ایم ایف نے پاکستان کا پروگرام بحال کر دیا۔
پاکستان کو معاہدے کے تحت ایک ارب 17 کروڑ ڈالر ملیں گے۔ آئی ایم ایف کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ ساتویں اورآٹھویں جائزے کے معاملات طے پا گئے ہیں تاہم آئی ایم ایف بورڈ معاہدے کی حتمی منظوری دے گا۔
پاکستان کو طلب ورسد پرمبنی ایکسچینج ریٹ کا تسلسل برقراررکھنا ہوگا ساتھ ہی مستعد مانیٹری پالیسی اورسرکاری اداروں کی کارکردگی بہتر بنانا ہوگی۔ اعلامیے کے مطابق عالمی مہنگائی اوراہم فیصلوں میں تاخیر سے پاکستان کے زرمبادلہ کے ذخائر کم ہوئے۔ زائد طلب کے سبب معیشت اتنی تیز تر ہوئی کہ بیرونی ادائیگیوں میں بڑا خسارہ ہوا۔پاکستان کو ایک ارب سترہ کروڑ ڈالردستیاب ہوں گے تاہم پاکستان کوحالیہ بجٹ پرسختی سے عمل کرنا ہوگا۔
آئی ایم ایف کا مزید کہنا ہے کہ صوبوں نے بجٹ خسارے کو محدود رکھنے کیلیے یقین دہانی کرائی ہے۔ایکسپورٹ ری فنانس اسکیمیں شرح سود سے منسلک رہیں گی۔ کرپشن کنٹرول کرنے کے لیے پاکستان میں الیکٹرانک طور پر اثاثے ظاہر کرنے پر کام ہو رہا ہے۔حکومت پاکستان نیب سمیت اینٹی کرپشن اداروں کی اثر انگیزی بہتر کرنے کے لیے کام کرے گی۔ آئی ایم ایف کے مطابق عالمی حالات کے تناظر میں پاکستان کو اضافی اقدامات کے لیے بھی تیار رہنا ہو گا۔رواں مالی سال بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے لیے 364 ارب رقم رکھی گئی ہے۔ ایکسٹینڈڈ فنڈز فیسیلٹی پروگرام جون 2023 تک بڑھانے پر غور کریں گے۔
کوئٹہ +اسلام آباد(قدرت روزنامہ)بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات سابق وفاقی وزیر آغا حسن…
کوئٹہ(قدرت روزنامہ)صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں سردی کی امد کے ساتھ ہی ڈرائی فروٹ کی قیمتوں…
کوئٹہ(قدرت روزنامہ)صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میدں گداگروں کی بھرمار پولیس اور متعلقہ تھانے اور محکمہ سوشل…
کوئٹہ(قدرت روزنامہ)صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں لوکل بسوں میں چوری کی وارداتوں میں اضافہ ہو گیا…
کوئٹہ(قدرت روزنامہ)امیر جماعت اسلامی بلوچستان ،ممبر بلوچستان اسمبلی مولانا ہدایت الرحمان بلوچ نے کہا ہے…
کوئٹہ(قدرت روزنامہ)نیشنل پارٹی کی مرکزی کابینہ و مرکزی کمیٹی اور وحدت بلوچستان کابینہ کی حلف…