الیکشن کمیشن کاعمرا ن خان کے الزامات کا نوٹس، تقاریر کاریکارڈ منگوا لیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)الیکشن کمیشن نے تحریک انصاف کے چیئرمین، سابق وزیر اعظم عمرا ن خان کے الزامات کا نوٹس لیتے ہوئے چیئرمین پیمرا سے عمران خان کی تقاریر کا ریکارڈ منگوا لیا ہے۔ دوسری جانب الیکشن کمیشن نے واضح کیا ہے کہ ہم کسی مسٹر (X, Y, Z) کو نہیں جانتے نہ ہی کسی دباؤ میں آئیں گیا۔

تفصیل کے مطابق الیکشن کمیشن نے بھکر اور لیہ میں عمران خان کی تقریر کا ریکارڈ طلب کیا جبکہ پیمرا سے 8 جولائی کو خوشاب میں سابق وزیر اعظم کی تقریر کا ریکارڈ بھی طلب کیا گیا۔ذرائع کے مطابق چیف الیکشن کمشنر کی زیر صدارت اجلاس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ الیکشن کمیشن عمران خان سے الزامات کے شواہد مانگے گا اور وضاحت بھی طلب کرے گا۔واضح رہے کہ سابق وزیر اعظم عمران خان نے جلسوں سے خطاب میں الیکشن کمیشن پر سنگین الزامات لگائے تھے۔۔چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے بیانات پر ردعمل دیتے ہوئے ترجمان الیکشن کمیشن نے کہا کہ ہم اپنا آئینی کردار بلا کسی خوف و خطر ادا کرتے رہیں گے، آپس کے جھگڑوں کو اپنے تک محدود رکھیں کیونکہ ہمارے لیے سب یکساں حیثیت رکھتے ہیں۔ترجمان الیکشن کمیشن نے کہا کہ چیف الیکشن کمشنر کو حمزہ اور مریم سے چھپ کر ملنے کی کوئی ضرورت نہیں، سیاستدان خود چیف الیکشن کمشنر سے ملنے آتے ہیں، الزام لگانا بہت آسان ہیہ کوئی ثبوت ہے تو سامنے لائیں۔ترجمان نے کہا کہ پنجاب انتخابات میں شفاف الیکشن کو یقینی بنائیں گے، ہم کسی مسٹر (X, Y, Z) کو نہیں جانتے بلکہ ہمارا کام شفاف غیر جانبدارانہ الیکشن کرانا ہے جس کے لیے الیکشن کمیشن پوری طرح متحرک ہے۔ع۳لاوہ ازیں الیکشن کمیشن کی جانب سے پنجاب ضمنی انتخابات کے لیے ڈی آر اوز، آر اوز، مانیٹرنگ ٹیمیں اور صوبائی الیکشن کمشنر پنجاب کو چوکس رہنے کی ہدایت کی گئی ہے، پر امن پولنگ سیکیورٹی اداروں کو اپنا موثر کردار ادا کرنے کو کہا گیا ہے۔ ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر بلا خوف و امتیاز قانونی کارروائی کی جا رہی ہے۔

Recent Posts

بلاول کی حکومت سندھ کو کے-الیکٹرک کی اجارہ داری ختم کرنے کا مشورہ

کراچی(قدرت روزنامہ) پاکستان پیپلزپارٹی (پی پی پی) کے چیئرمین بلاول بھٹوزرداری نے کراچی کے عوام…

6 hours ago

سپریم کورٹ آئین کی کسی بھی شق کو معطل نہیں کرسکتی، احسن اقبال

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ…

6 hours ago

کراچی:پرانا گولیمار میں مبینہ پولیس مقابلہ، 2 منشیات فروش ہلاک

کراچی (قدرت روزنامہ)پاک کالونی پولیس نے پرانا گولیمار کالا گیٹ کے قریب مبینہ مقابلے میں…

6 hours ago

محکمہ موسمیات نے بعض شہروں میں گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی کردی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) محکمہ موسمیات نے ملک کے بعض علاقوں میں گرج چمک کیساتھ…

6 hours ago

مریم نواز کچے کے ڈاکوؤں پر توجہ دیں، وہاں پولیس کی ضرورت ہے،بیرسٹرسیف

پشاور (قدرت روزنامہ) مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا بیرسٹر محمد علی سیف نے کہا ہے کہ…

6 hours ago

انگلینڈ کے خلاف پہلے ٹیسٹ کے لیے قومی ٹیم کا اعلان کردیا گیا

لاہور (قدرت روزنامہ) پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے انگلینڈ کے خلاف پہلے ٹیسٹ کے…

6 hours ago