دورانِ ڈکیتی خواتین کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنانے والا گینک پکڑا گیا

مظفر گڑھ (قدرت روزنامہ) پولیس نے دوران ڈکیتی خواتین کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنانے والے پانچ رکنی گینگ کو گرفتار کر لیا۔ڈی پی او کے مطابق چار ملزمان نے 13 جون کو ڈکیتی کے دوران خاتون کے ساتھ اجتماعی زیادتی کی تھی۔14 جون کو ہی خان گڑھ میں ملزمان نے ایک لڑکی کو ہراساں کرنے کی کوشش کی تھی۔ڈی پی او کے مطابق ملزمان نے زیادتی کے دوران مزاحمت پر لڑکی کے بھائی کو قتل اور والد کو زخمی کر دیا تھا۔
ڈی پی او کے مطابق ملزمان نے خواتین کےساتھ اجتماعی زیادتی کا اعتراف کیا ہے جب کہ ان کے قبضے سے اسلحہ اور ڈکیتی کے دوران لوٹا ہوا سامان بھی برآمد کیا گیا۔خیال رہے کہ مظفر گڑھ میں درندگی کی انتہا ہو گئی تھی جب ڈاکوؤں نے بچوں کے سامنے ماں کواجتماعی زیادتی کا نشانہ بنایا تھا۔

ایک ڈاکو نے 2 افراد کو اسلحے کے زور پر یرغمال بنایا، دیگر 3 ڈاکوؤں نے خاتون کو بچوں کے سامنے زیادتی کا نشانہ بیایااور پھر اس کی بالیاں اور دیگر سامان لیکر فرار ہو گئے۔

متاثرہ خاندان مقامی زمیندار کے فش فارم پر کام کرتا ہے، خاتون کے شوہر کا بتانا ہے کہ 4 ڈاکو فش فارم سے ٹرانسفارمر چوری کرنے آئے تھے۔ ۔چند روز قبل چند روز قبل قصور کی تحصیل پتوکی میں ڈاکوؤں نے درندگی کی انتہا کردی تھی، باپ کے سامنے بیٹی کے ساتھ اجتماعی زیادتی کی۔ ظہور احمد اپنے پندرہ برس کی بیٹی اور پانچ سال کے بیٹے کے ساتھ شادی کی تقریب سے واپس گاؤں جارہا تھا کہ ڈاکوؤں نے پتوکی چونیاں بائی پاس پر روک کرپہلےلوٹ مار کی اور پھرانہیں کھیتوں میں لے گئے۔
پولیس حکام کا کہنا تھا کہ ڈاکوؤں نے باپ اور بیٹے کو رسیوں سے باندھا اوران کے سامنے لڑکی کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنایا اور کچھ لوگوں کوآتا دیکھ کرڈاکو موٹرسائیکل چھوڑ کر فرار ہوگئے۔متاثرہ لڑکی کا تحصیل ہیڈکوارٹر اسپتال میں میڈیکل کرایا گیا، جس میں زیادتی ثابت ہوگئی۔پولیس نے ڈکیتی اور زیادتی کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کرکے تمام شواہد اکٹھے کرلیے اور کہا کہ ملزمان کو جلد گرفتار کرلیا جائے گا۔

Recent Posts

بلاول کی حکومت سندھ کو کے-الیکٹرک کی اجارہ داری ختم کرنے کا مشورہ

کراچی(قدرت روزنامہ) پاکستان پیپلزپارٹی (پی پی پی) کے چیئرمین بلاول بھٹوزرداری نے کراچی کے عوام…

6 hours ago

سپریم کورٹ آئین کی کسی بھی شق کو معطل نہیں کرسکتی، احسن اقبال

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ…

6 hours ago

کراچی:پرانا گولیمار میں مبینہ پولیس مقابلہ، 2 منشیات فروش ہلاک

کراچی (قدرت روزنامہ)پاک کالونی پولیس نے پرانا گولیمار کالا گیٹ کے قریب مبینہ مقابلے میں…

6 hours ago

محکمہ موسمیات نے بعض شہروں میں گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی کردی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) محکمہ موسمیات نے ملک کے بعض علاقوں میں گرج چمک کیساتھ…

6 hours ago

مریم نواز کچے کے ڈاکوؤں پر توجہ دیں، وہاں پولیس کی ضرورت ہے،بیرسٹرسیف

پشاور (قدرت روزنامہ) مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا بیرسٹر محمد علی سیف نے کہا ہے کہ…

6 hours ago

انگلینڈ کے خلاف پہلے ٹیسٹ کے لیے قومی ٹیم کا اعلان کردیا گیا

لاہور (قدرت روزنامہ) پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے انگلینڈ کے خلاف پہلے ٹیسٹ کے…

6 hours ago