سندھ ہائی کورٹ نے شرجیل میمن کو ملک سے باہر جانے کی اجازت دے دی

کراچی ّ(قدرت روزنامہ)سندھ ہائی کورٹ نے پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما شرجیل میمن کو ملک سے باہر جانے کی اجازت دے دی۔سندھ ہائی کورٹ نے پی پی رہنما کو 10لاکھ روپے کے مچلکے جمع کرانے کا حکم بھی جاری کیا۔

تفصیلات کے مطابق سندھ ہائی کورٹ میں پی پی رہنما شرجمیل میمن کی ملک سے باہر جانے کی اجازت سے متعلق درخواست پر سماعت ہوئی۔ نیب پراسیکیوٹر نے پی پی رہنما کو ملک سے باہر جانے کی اجازت دینے کی مخالفت کی اور کہا کہ شرجیل میمن ملک سے باہر چلے گئے تو واپس نہیں آئیں گے،شرجیل میمن کے خلاف دو ریفرنس زیر سماعت ہیں ا ور ان کے خلاف محکمہ اطلاعات میں غیر قانونی بھرتیوں کی انکوائری جاری ہے۔

عدالت کا کہنا تھا کہ شرجیل میمن ٹرائل کورٹ کی اجازت سے ایک ماہ تک بیرون ملک جاسکتے ہیں، جس دن سے ٹرائل کورٹ آ پ کو اجازت د ے اس دن سے 30دن تک بیرون ملک جاسکتے ہیں۔

بعدازا ں عدالت نےشرجیل میمن کو ملک سے باہر جانے کی اجازت دیتے ہوئے پی پی رہنما کو 10لاکھ روپے کے مچلکے جمع کرانے کا حکم جاری کردیا۔

Recent Posts

اسلام آباد انتظامیہ نے خیبرپختونخوا سے لائی گئی سرکاری مشینری ضبط کرلی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) وفاقی دارالحکومت کی ضلعی انتظامیہ نےخیبر پختونخوا سے تحریک انصاف کے…

1 min ago

ڈی چوک احتجاج میں خیبرپختونخوا کی سرکاری املاک کے استعمال پر تحقیقاتی کمیٹی تشکیل

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وفاقی حکومت کی جانب سے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے…

4 mins ago

علی امین گنڈاپور کہاں ہیں ؟ شام تک پتہ چل جائے گا، خالد مقبول کا دعویٰ

مصنوعی قیادت جب بھی لانے کی کوشش کی گئی اس کے نتاٸج اچھے نہیں رہے،…

2 hours ago

کراچی اور پورٹ قاسم میں روکے گئے کنٹینرز سے مصنوعات کی منظم چوری کا انکشاف

کراچی(قدرت روزنامہ)پاکستان کسٹمز پوسٹ کلیئرنس آڈٹ نے کراچی اور پورٹ قاسم بندرگاہ سے روکے گئے…

2 hours ago

تحریک انصاف نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کی رہائی کیلیے 24 گھنٹے کا وقت دے دیا

پشاور(قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کی رہائی کے لیے حکومت…

3 hours ago

کل کا دن دراصل 9 مئی ٹو تھا، مریم اورنگزیب

لاہور(قدرت روزنامہ) پنجاب کی سینیئرصوباٸی وزیرمریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ کل کا دن در…

3 hours ago