حکومتی ٹیم کی شبانہ روز کاوشوں کے بعد آئی ایم ایف سے معاہدہ طے پایا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ حکومتی ٹیم کی شبانہ روز کاوشوں کے بعد آئی ایم ایف سے معاہدہ ہوگیا ہے، خدا کرے ہمارا آئی ایم ایف کے ساتھ یہ آخری معاہدہ ہو، معاہدے کی کامیابی کا سہرہ وزیرخزانہ مفتاح اسماعیل اور ان کی ٹیم کو جاتا ہے۔ انہوں نے سرکاری ٹی وی پر قوم سے براہ راست خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی حکومت نے طویل مدتی گیس پر معاہدہ نہ کرکے بدترین غفلت برتی گئی، جس کا خمیازہ پوری قوم بھگت رہی ہے، میں نے وعدہ کیا تھا کہ غلط بیانی نہیں کروں گا، اور ہم نے دل پر پتھر رکھ کر عالمی منڈی میں بڑھتی تیل کی قیمتوں کے نتیجے میں تیل کی قیمتوں میں اضافہ کیا جس کا عام آدمی پر بوجھ پڑا، ہمارے پاس کوئی اور راستہ نہیں تھا، اگر راستہ ہوتا تو عوام کیلئے مشکلات کبھی پیدا نہ ہونے دیتے، لہذا ہمیں سخت فیصلے کرنے پڑے، مگر آج اللہ تعالیٰ کا فضل ہے کہ عالمی منڈی میں تیل کی قیمت تیزی سے گر رہی ہیں،اور آج ہمیں تیل کی قیمت مین کمی کرنے کا موقع ملا ہے، ہمیں اس کمی کا ایک ایک پیسا آپ تک پہنچانے کی سعادت ملی ہے۔

انہوں نے کہا کہ شبانہ روز کاوشوں کے بعد آئی ایم ایف سے معاہدہ ہوچکا ہے، جس کا سہرہ ہمارے وزیرخزانہ مفتاح اسماعیل اور ان کی ٹیم کو جاتا ہے، جنہوں نے پوری کوشش کے بعد معاہدہ کرنے میں کامیابی حاصل کی، لیکن یہ بات ذہن میں رہنی چاہیے کہ دنیا میں ایسی اقوام بھی ہیں جنہوں نے 25، 30سال پہلے آئی ایم ایف سے آخری معاہدہ کیا اور نئی راہیں تلاش کیں، پھر وہ اٹھ کھڑی ہوئیں، دن رات ایک کیا، خون پسینہ بہایا اور قوم کو پاؤں پر کھڑا کردیا۔
آج میں آپ سے یہ کہنا چاہتا ہوں کہ ہمارے لیے بھی آئی ایم ایف کے ساتھ آخری معاہدہ ہو، ہم اس معاہدے کو پورا کریں پھر پاؤں پر کھڑا ہونے کی کوشش کریں، خودانحصاری واحد راستہ ہے جو اقوام کو عزت دیتا ہے، اس راستے کیلئے کانٹوں بھرے راستے سے گزرنا پڑتا ہے، اللہ کا حکم ہے محنت کرو، میں محنت کورائیگاں نہیں جانے دوں گا۔انہوں نے کہا کہ میرا کامل یقین ہے، اتحادی حکومت ، قائد نوازشریف، اتحادی قائدین کی یکسوئی ، خلوص دل کے نتیجے میں پاکستان ضرور اپنی منزل پر رواں دواں ہوگا، مجھے اس میں کوئی شک نہیں ہے ، لیکن کس طرح؟ اسی طرح جس ان قوموں نے اپنا راستہ بنایا جنہوں نے ہمت نہیں ہاری، نیلم جہلم کو 20سال لگ گئے، ایک ارب ڈالر کے بدلے5 ارب ڈالر لگ گئے، پھر مکمل ہوا، حویلی منصوبے کو دوسال پہلے مکمل ہونا چاہیے تھا مگر ابھی تک مکمل نہیں ہوا، وقت کی بربادی سے قومی معیشت کو اس کا فائدہ نہیں پہنچ سکا۔
دو مثالیں سامنے رکھی ہیں، ہمیں محنت کا راستہ اپنانا ہوگا۔یقین دلاتا ہوں کہ اتحادی حکومت مل کر پاکستان کو منزل کی طرف تیزی کے ساتھ رواں دواں ہے، اچھا وقت جلد آئے گا۔ انہوں نے کہا کہ میں اعلان کرنا چاہتا ہوں کہ آج رات 12بجے کے بعد ڈیزل کی فی لیٹر قیمت 40روپے 54پیسے اور پیٹرول 18روپے 50پیسے کی کمی کی جارہی ہے، اللہ نے جو ہمیں موقع دیا ہے، آئندہ بھی عالمی منڈی میں تیل اور اجناس کی قیمتوں میں کمی ہوتی رہے تو ہم قوم کو ریلیف دیتے رہیں گے۔

Recent Posts

سری لنکا کی نو منتخب وزیراعظم ہرینی اماراسوریا کون ہیں؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)ہرینی امراسوریا 6 مارچ 1970 کو سری لنکا میں پیدا ہوئیں جو…

3 mins ago

نجکاری سے قبل پی آئی اے میں کیا کیا بہتری لائی گئی ہے؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائن کو اپنی سروسز، جہازوں کی حالت زار، عملے…

11 mins ago

حماد اظہر کو چھڑانے کا الزام، شیخ امتیاز اور عالیہ حمزہ سمیت درجنوں رہنماؤں اور کارکنوں پر مقدمہ درج

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)لاہور پولیس نے اشتہاری ملزم حماد اظہر کو چھڑانے پر پاکستان تحریک…

23 mins ago

کرائم فری وادی ہنزہ میں کون سا جرم سر اٹھانے لگا؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وادی ہنزہ اپنی قدرتی خوبصورتی اور پرامن ماحول کی وجہ سے دنیا…

32 mins ago

پاکستان تحریک انصاف نے آئینی ترمیم روکنے کے لیے احتجاجی حکمت عملی تیار کر لی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے عدلیہ اصلاحات کے حوالے سے…

41 mins ago

جنرل سید عاصم منیر کا خیبر پختونخوا کے عوام کی ترقی کے لیے تعاون فراہم کرنے کے عزم کا اعادہ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)چیف آف آرمی سٹاف جنرل سید عاصم منیر نے پاک فوج کی…

49 mins ago