ریاض (قدرت روزنامہ) سعودی عرب میں منکی پاکس کے پہلے کیس کی تصدیق ہوگئی . سعودی وزارت صحت کے مطابق دارالحکومت ریاض میں بیرون ملک سے آنے والے شخص میں منکی پاکس کی تشخیص ہوئی ہے .
حکام کے مطابق متاثرہ شخص فی الحال طبی نگرانی میں ہے . سعودی وزارت صحت کا کہنا ہے کہ متاثرہ شخص کے ساتھ رابطے میں رہنے والوں کے بھی ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے تمام افراد کی رپورٹ منفی آئی ہے .
منکی پاکس دراصل ایک ایسا وائرس ہے جو بنیادی طور پر جانوروں سے انسانوں میں منتقل ہوتا ہے .
منکی پاکس، وائرس کے ’پاکس وائری ڈائے‘ (Poxviridae) فیملی سے تعلق رکھتا ہے، اس فیملی کو مزید 2 ذیلی خاندانوں میں تقسیم کیا گیا ہے جن میں 22 پرجاتیاں ہیں اور مجموعی طور پر اس فیملی میں وائرس کی 83 اقسام ہیں . اس فیملی سے تعلق رکھنے والے وائرس میں ’اسمال پاکس‘ یعنی چیچک بھی شامل ہے اور علامات میں قریب ترین ہونے کی وجہ سے منکی پاکس کو اس کا کزن بھی کہا جاتا ہے .
. .