عمران خان پر آرٹیکل 6 لگائیں گے تو آپ کہاں بچ کرجائیں گے

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ عمران خان پر آرٹیکل 6 لگائیں گے تو آپ کہاں بچ کرجائیں گے، کسی نے17 جولائی کو الیکشن میں دھاندلی کی تو عمران خان کال دے گا، رانا ثناءاللہ منشیات فروش ہے،یہ اس ملک میں تباہی پھلائیں گے . انہوں نے اےآروائی نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ منشیات فروش اس ملک میں تباہی پھیلائیں گے، 17جولائی کو شفاف الیکشن ہوں گے، جو بھی الیکشن جیت جائے اس کو اقتدار ملنا چاہیے، اگر کسی نے دھاندلی دھونس دہشتگردی کی تو پھر عمران خان کال دیں گے،آرٹیکل 6عمران خان پر لگائیں گے جبکہ انہوں نے ملک کا اربوں کا کھایا ہے، یہ بچ کر کہاں جائیں گے، نوازشریف ، زرداری اور مولانا فضل الرحمان کی الگ سوچ ہے جبکہ شہبازشریف کی الگ سوچ ہے .

مجھے اینٹی کرپشن نے مجھے طلب کیا ہوا، رانا ثناء اللہ نے رات بھی میرے گھر کے باہر پولیس بھجوائی تھی، حالات خرابی کی طرف جائیں گے، صورتحال ان سے کنٹرول نہیں ہورہی، سارے مسائل کا حل الیکشن ہونے چاہئیں . رانا جبار ان کا اپنا آدمی ہے جس کو اینٹی کرپشن میں لگایا ہے، یہ اجرتی قاتلوں کو لا رہے ہیں، رانا ثناء اللہ کو شٹ اپ کال دی ہے جب اس نے کہا ہم دو اڑھائی ماہ میں آرمی چیف لگائیں گے، انہوں نے کہا کہ اپنی حد میں رہیں .
جلد حالات بدل جائیں گے . اداروں کو چاہیے کہ 17جولائی کے الیکشن سے دور رہیں، عوام جس کو بھی اقتدار دیں عوام کا فیصلہ ہونا چاہیے، یہ ملک میں خانہ جنگی کی طرف دھکیلنے کی کوشش کررہے ہیں . مزید برآں پی ٹی آئی رہنماء فرح حبیب کا کہنا ہے کہ دنیا کو معلوم ہے سازش کر کے حکومت تبدیل کی گئی، سائفر پر حکومت کیوں کہتی ہے کہ کمیشن بنایا جائے، ان کے ہاتھ پاؤں پھول چکے ہیں، اس حکومت نے ہر جگہ تباہی مچا دی، شہباز شریف نے کیسز بند کرائے حکومت نام کی کوئی چیز نہیں، ظلم و بربریت کی داستانیں رقم کی جا رہی ہیں، عمران خان عالمی سطح پر پاکستان کیلئے فخر کا باعث بنے .

. .

متعلقہ خبریں