عمران خان پر آرٹیکل 6 لگائیں گے تو آپ کہاں بچ کرجائیں گے

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ عمران خان پر آرٹیکل 6 لگائیں گے تو آپ کہاں بچ کرجائیں گے، کسی نے17 جولائی کو الیکشن میں دھاندلی کی تو عمران خان کال دے گا، رانا ثناءاللہ منشیات فروش ہے،یہ اس ملک میں تباہی پھلائیں گے۔ انہوں نے اےآروائی نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ منشیات فروش اس ملک میں تباہی پھیلائیں گے، 17جولائی کو شفاف الیکشن ہوں گے، جو بھی الیکشن جیت جائے اس کو اقتدار ملنا چاہیے، اگر کسی نے دھاندلی دھونس دہشتگردی کی تو پھر عمران خان کال دیں گے،آرٹیکل 6عمران خان پر لگائیں گے جبکہ انہوں نے ملک کا اربوں کا کھایا ہے، یہ بچ کر کہاں جائیں گے، نوازشریف ، زرداری اور مولانا فضل الرحمان کی الگ سوچ ہے جبکہ شہبازشریف کی الگ سوچ ہے۔

مجھے اینٹی کرپشن نے مجھے طلب کیا ہوا، رانا ثناء اللہ نے رات بھی میرے گھر کے باہر پولیس بھجوائی تھی، حالات خرابی کی طرف جائیں گے، صورتحال ان سے کنٹرول نہیں ہورہی، سارے مسائل کا حل الیکشن ہونے چاہئیں۔رانا جبار ان کا اپنا آدمی ہے جس کو اینٹی کرپشن میں لگایا ہے، یہ اجرتی قاتلوں کو لا رہے ہیں، رانا ثناء اللہ کو شٹ اپ کال دی ہے جب اس نے کہا ہم دو اڑھائی ماہ میں آرمی چیف لگائیں گے، انہوں نے کہا کہ اپنی حد میں رہیں۔
جلد حالات بدل جائیں گے۔ اداروں کو چاہیے کہ 17جولائی کے الیکشن سے دور رہیں، عوام جس کو بھی اقتدار دیں عوام کا فیصلہ ہونا چاہیے، یہ ملک میں خانہ جنگی کی طرف دھکیلنے کی کوشش کررہے ہیں۔مزید برآں پی ٹی آئی رہنماء فرح حبیب کا کہنا ہے کہ دنیا کو معلوم ہے سازش کر کے حکومت تبدیل کی گئی، سائفر پر حکومت کیوں کہتی ہے کہ کمیشن بنایا جائے، ان کے ہاتھ پاؤں پھول چکے ہیں، اس حکومت نے ہر جگہ تباہی مچا دی، شہباز شریف نے کیسز بند کرائے حکومت نام کی کوئی چیز نہیں، ظلم و بربریت کی داستانیں رقم کی جا رہی ہیں، عمران خان عالمی سطح پر پاکستان کیلئے فخر کا باعث بنے۔

Recent Posts

قومی اور بلوچستان اسمبلی میں منشیات کا کاروبار کرنے والے لوگ بیٹھے ہوئے ہیں، مولانا ہدایت الرحمان

بلوچستان(قدرت روزنامہ)بلوچستان اسمبلی کے ممبر مولانا ہدایت الرحمان نے کہا ہے کہ قومی اسمبلی اور…

6 mins ago

پاکستان مالدیپ کے ساتھ مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے کے لیے پرعزم ہے، شہباز شریف

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیراعظم محمد شہباز شریف نے مالدیپ کے ساتھ موسمیاتی تبدیلی ، تجارت،…

27 mins ago

پارلیمان کی بالادستی پر یقین رکھتے ہیں، وفاقی وزیر اطلاعات عطااللہ تارڑ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطااللہ تارڑ نے کہا ہے کہ ہم…

32 mins ago

ارمیلا ماٹونڈکر نے محسن میر سے راہیں جدا کرنے کا فیصلہ کرلیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)بھارتی اداکارہ اور سیاستدان ارمیلا ماٹونڈکر نے اپنی ازدواجی زندگی کے 8…

37 mins ago

اقوام متحدہ کے اعلیٰ سطح کے اجلاس میں سعودی وفد کی وزیر خارجہ کی سربراہی میں شرکت

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کا 79واں اجلاس شروع ہوگیا ہے، جس…

43 mins ago

آئینی عدالت کا چیف جسٹس کون ہوگا؟ رانا ثنااللہ نے بتا دیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیراعظم پاکستان کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثنااللہ نے کہا ہے…

47 mins ago