رانا ثناءاللہ آج آپ کی نام نہاد کابینہ کا اجلاس ہے،فواد چوہدری

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) سابق وزیر اطلاعات اور تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری نے وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ پر طنز کے نشتر برسا دئیے اورمخاطب کرتے ہوئے کہا کہ رانا ثنااللہ آج آپ کی نام نہاد کابینہ کا اجلاس ہے۔ بالکل آرٹیکل 6 سے پیچھے نہیں ہٹنا۔ فواد چوہدری نے سماجی رابطے کی ویب سائیٹ ٹویٹر پر کہا کہ آپ نے جج صاحب کی خواہش کے مطابق تحریک انصاف کی قیادت پرآرٹیکل6 لگانا ہے،اور جج صاحب کو ہی اس خصوصی عدالت کی سربراہی دیں۔
رہنما تحریک انصاف کا کہنا تھا کہ وہ پہلے کیس میں سابق صدر پرویز مشرف پر غداری کا شوق پورا نہیں کر سکے،تشنگی نہ رہے یہ شوق پورا کر لیں۔

واضح رہے کہ رانا ثنا اللہ نے کہا تھا کہ عمران خان کے خلاف آرٹیکل 6 کے تحت کارروائی کے لیے کام شروع کر دیا گیا ہے ، کابینہ نے اجازت دی تو عمران خان کو گرفتار کرلیں گے۔

یاد رہے کہ فواد چوہدری کا گزشتہ روز کہنا تھا کہ آرٹیکل 6 کا اطلاق ہوا تو رسے کم پڑ جائیں گے گلے بہت زیادہ ہیں۔

سپریم کورٹ کا فیصلہ غلطیوں سےعبارت ہے، حقائق کو مدنظر نہیں رکھا گیا ، یہ نہیں ہوسکتا ججز اور جرنیل بند کمروں میں فیصلے کرتے رہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں سپریم کورٹ کے فیصلوں کی تاریخ شاندار نہیں رہی، نیشنل سیکیورٹی کونسل کے منٹس بھی لاکر پڑھ لیتے، صدر پاکستان نے بھی سپریم کورٹ کو خط لکھ رکھا ہے، سائفر کے نتیجے میں پاکستان میں حکومت تبدیل کی گئی ، بہت سے لوگ سائفر کی تحقیقات نہیں کرانا چاہتے کیوں کہ سائفر کی تحقیقات ہوئیں تو اس پر بحث ہوگی۔ فواد چوہدری نے کہا کہ عقلمندوں کو معلوم ہے کہ سائفر کی تفتیش آخر کیوں نہیں ہو رہی ، سائفر چیف جسٹس کے پاس موجود ہے اس کی انکوائری کرائے جائے، حکومت میں آنے کے بعداسمبلی میں سائفر کی مکمل تحقیقات کریں گے۔

Recent Posts

پاکستان مالدیپ کے ساتھ مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے کے لیے پرعزم ہے، شہباز شریف

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیراعظم محمد شہباز شریف نے مالدیپ کے ساتھ موسمیاتی تبدیلی ، تجارت،…

19 mins ago

پارلیمان کی بالادستی پر یقین رکھتے ہیں، وفاقی وزیر اطلاعات عطااللہ تارڑ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطااللہ تارڑ نے کہا ہے کہ ہم…

24 mins ago

ارمیلا ماٹونڈکر نے محسن میر سے راہیں جدا کرنے کا فیصلہ کرلیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)بھارتی اداکارہ اور سیاستدان ارمیلا ماٹونڈکر نے اپنی ازدواجی زندگی کے 8…

29 mins ago

اقوام متحدہ کے اعلیٰ سطح کے اجلاس میں سعودی وفد کی وزیر خارجہ کی سربراہی میں شرکت

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کا 79واں اجلاس شروع ہوگیا ہے، جس…

35 mins ago

آئینی عدالت کا چیف جسٹس کون ہوگا؟ رانا ثنااللہ نے بتا دیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیراعظم پاکستان کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثنااللہ نے کہا ہے…

39 mins ago

ادارے صرف گفت و شنید اور رابطے کے ذریعے ترقی کرسکتے ہیں، جسٹس منصور علی شاہ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سپریم کورٹ آف پاکستان کے سینیئر جج جسٹس منصور علی شاہ نے…

46 mins ago