بھارتی کامیڈین جونی لیور نے پاکستانی اداکارہ صاحبہ کیلئے پیغام جاری کردیا

کراچی ّ(قدرت روزنامہ) نامور بالی ووڈ کامیڈین جونی لیور نے پاکستانی اداکارہ صاحبہ کے لیے پیغام جاری کردیا اور جونی لیور نے ٹیلی فلم میں صاحبہ اور ریمبو سمیت تمام فنکاروں کی اداکاری کو سراہتے ہوئے کہا ٹیلی فلم میں آپ کا اور ریمبو بھائی کا کام بہت اچھا تھا۔ اس کے علاوہ انہوں نے صاحبہ کے یوٹیوب چینل کی بھی تعریف کی‘‘۔ ویڈیو کے آخر میں جونی لیور نے اداکارہ صاحبہ کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔

اداکارہ اور سوشل میڈیا انفلوئنسر صاحبہ ریمبونے گزشتہ روز اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک ویڈیو شیئر کی جس میں انہوں نے بتایا کہ بالی ووڈ کے مزاحیہ اداکار جونی لیور نے ان کے لیے ویڈیو پیغام بھیجا ہے۔جونی لیور نے اپنے ویڈیو پیغام میں اداکارہ صاحبہ اور ان کے شوہر افضل خان عرف ریمبو کی عید کے موقع پر ریلیز ہونے والی ٹیلی فلم کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا ’’صاحبہ بھابھی سلام وعلیکم ’بکراعید قصائی2‘ ٹیلی فلم ہم نے دیکھی بہت اچھی فلم ہے اس فلم کو میں نے اور میری فیملی نے بہت انجوائے کیا۔

واضح رہے کہ اداکارہ صاحبہ پاکستان کے معروف مزاحیہ اداکار افضل خان جو جان ریمبو کے نام سے بھی مشہور ہیں کی بیوی ہیں۔ دونوں نے اپنے کیریئر میں کئی فلموں میں ایک ساتھ کام کیا ہے۔ تاہم صاحبہ نے ریمبو سے شادی کے بعد اداکاری کو خیرباد کہہ دیا تھا۔ بعد ازاں چند برس بعد انہوں نے اداکاری کی دنیا میں دوبارہ قدم رکھا اور اب وہ اداکاری کے ساتھ یوٹیوب چینل اور سیلون بھی چلاتی ہیں۔

Recent Posts

پی ٹی آئی جلسہ، انتظامیہ کا وقت ختم ہونے پر پولیس کو جلسہ گاہ خالی کرانے کا حکم

لاہور(قدرت روزنامہ) پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے وقت گزرنے کے باوجود جلسہ جاری ہے…

22 mins ago

حماد اظہر جلسہ گاہ میں موجود، پولیس گرفتار کرنے کیلیے متحرک ہوگئی

لاہور(قدرت روزنامہ) حماد اظہر کی جلسہ گاہ میں موجودگی پر پولیس ان کی گرفتاری کے…

34 mins ago

ڈپٹی وزیر اعظم کی بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں میں اصلاحات کا عمل تیز کرنے کی ہدایت

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) ڈپٹی وزیر اعظم نے بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں میں اصلاحات کا…

56 mins ago

پاکستان تحریک انصاف میں بڑا عہدہ 14 دن سے خالی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) پاکستان تحریک انصاف میں جنرل سیکریٹری کا عہدہ تاحال 14 دن سے…

1 hour ago

کراچی میں ملزمان ٹریفک پولیس اہلکار سمیت 2 افراد کو قتل کرکے اسلحہ چھین کر فرار

کراچی(قدرت روزنامہ) ڈسٹرکٹ کیماڑی کے علاقے شیر شاہ پراچہ چوک کے قریب دن دیہاڑے موٹر…

2 hours ago

تھانے پر حملے کا مقدمہ؛ پی ٹی آئی کے سابق رکن قومی اسمبلی اشتہاری قرار

کراچی(قدرت روزنامہ) پی ٹی آئی کے سابق رکن قومی اسمبلی کو تھانے پر حملے کے…

2 hours ago