خواجہ آصف کا عمران خان کی گرفتاری کا عندیہ

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف نے چئیرمین پی ٹی آئی عمران خان کی گرفتاری کا عندیہ دے دیا۔جنگ اخبار کی رپورٹ کے مطابق خواجہ آصف نے کہا ہے کہ عمران خان پارلیمنٹ حملہ کیس میں گرفتار ہو سکتے ہیں۔آئین شکنی کے مقدمات بنانے ہیں یا نہیں اس کا فیصلہ پارلیمنٹ کرے گی۔عمران خان اپنا توازن ہر لحاظ سے کھو چکے۔
وہ پریشر برداشت نہیں کرپا رہے۔ان کے انداز گفتگو سے ایسا معلوم ہوتا ہے کہ ملک کا وجود ان کے اقتدار سے مشروط ہے۔خواجہ آصف نے کہا عمران خان اقتدار سے لمبی جدائی برداشت نہیں کر سکتے۔تمام ادارے آئین و قانون کے مطابق کام شروع کر دیں تو اس ملک کی تمام تکالیف ختم ہو سکتی ہیں۔اگر عمران خان کو فوج کا کندھا میسر نہیں ہے تو پھر ایکس ، وائی ،زیڈ کی بات کر رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اگر آپ نے آئین کے ساتھ وفاداری کرنی ہے تو وہ غیر مشروط ہوتی ہے۔۔خیال رہے کہ وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے بھی گزشتہ روزبیان میں کہا تھا کہ اگر کابینہ نے مقدمہ درج کرنے کی منظوری دی تو عمران خان کو گرفتار کیا جا سکتا ہے۔ وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ نے کہا کہ ملکی آئین سے کھلواڑ بہت بڑا جرم ہے ، عمران خان کے خلاف آرٹیکل 6 کے تحت کارروائی کے لیے کام شروع کر دیا گیا ہے ، کابینہ نے اجازت دی تو عمران خان کو گرفتار کرلیں گے۔
انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ کے فیصلے سے آئین کی سربلندی ہوئی، آئین پاکستان کے عوام کی مقدس امانت ہے، تفصیلی فیصلے میں سابق حکومت کی آئینی خلاف ورزیوں کا برملا اظہار کیا گیا، عمران نیازی نے اپنے سیاسی مفادت کوبچانے کیلئے قومی مفاد کو داو پر لگا دیا ، سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد صدر کو مستعفی ہو جانا چاہیے۔ وزیر داخلہ نے کہا کہ عمران نیازی نے آئین کی خلاف ورزی کی اور فراڈ کیا ، تفصیلی فیصلے میں سابق حکومت کی آئینی خلاف ورزیوں کو برملا واضح کیا گیا ، سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد عمران نیازی کی سیاست کا جنازہ نکل گیا ہے، اسپیکر کی ذمہ داری ہے کہ ان کےخلاف الیکشن کمیشن میں ریفرنس بھیجے ، الیکشن کمیشن انہیں قانون کے مطابق نااہل قرار دے۔

Recent Posts

گرینڈ ہیلتھ الائنس بلوچستان کا اسپتالوں کی نجکاری کیخلاف احتجاجی تحریک چلانے کا اعلان

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)گرینڈ ہیلتھ الائنس بلوچستان کے چیئرمین ڈاکٹر بہار شاہ کی زیر صدارت پی جی…

1 min ago

عدالت نے لندن سے چوری لگژری کار کی کراچی میں رجسٹریشن سے متعلق کیس کا فیصلہ سنا دیا

کراچی(قدرت روزنامہ ) کسٹم کورٹ کراچی نے بینٹ لے کار کی غیر قانونی رجسٹریشن کے…

3 mins ago

ڈیرہ مراد جمالی، نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایک شخص قتل

نصیر آباد(قدرت روزنامہ)ڈیرہ مراد جمالی میں نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کرکے ایک شخص کو…

6 mins ago

وفاق کا بلوچستان میں مزید 3 دانش اسکول کھولنے کا فیصلہ

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)وفاقی حکومت نے بلوچستان میں مزید تین دانش اسکول کھولنے کا فیصلہ کیا ہے۔چئیرمین…

14 mins ago

گرین بسوں کی تعداد میں اضافہ،10ہسپتال اور293سکول کو پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ کے تحت چلانے کافیصلہ

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)بلوچستان پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ اتھارٹی کے چیف ایگزیکٹو آفیسر ڈاکٹر فیصل احمد خان…

18 mins ago

وزیر اعلیٰ کی مبارک باد،مینا مجید کا بیان،وزیر صحت کے ویلکم کے بعد سردار یار محمد رند کا شاہ زیب کیلئے بڑا اعلان

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)بلوچستان سے تعلق رکھنے والے عالمی کراٹے کومبیٹ کھلاڑی شاہ زیب رند کوئٹہ پہنچ…

26 mins ago