ضمنی الیکشن ، تحریک انصاف کو بہت بڑی حمایت مل گئی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)پنجاب کے ضمنی انتخابات کے سلسلے میں پاکستان تحریک انصاف کی انتخابی مہم میں تیزی آگئی، سابق سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے بھی لاہور میں ڈیرے ڈال لئے اور مختلف مقامات پر کارکنوں سے خطاب کیا۔

نجی ٹی وی ٹوئنٹی فور کے مطابق سجادہ نشین سندر شریف مخدوم سید محمد حبیب عرفانی نے تحریک انصاف کے امیدواروں کی حمایت کا اعلان کیا۔پی پی 167تحریک انصاف کی انتخابی مہم کے سلسلے میں سابق سپیکرقومی اسمبلی اسدقیصر نے گرین ٹاو¿ن میں کارکنان سے میٹنگ کرتے ہوئے کہاکہ آپ نے دو دن آرام نہیں کرنا پاکستان کے لئے نکلنا ہے اور پی پی ایک سوستاسٹھ میں چودھری شبیرگجرکوکامیاب کروانا ہے۔ اسد قیصر نے کہاکہ ووٹرکو گھروں سے نکالیں اورتحریک انصاف کو ووٹ ڈلوائیں۔ان کا کہناتھا کہ لاہور کی چاروں نشستوں پرتحریک انصاف کامیاب ہو گی۔ سابق سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے میاں محمود الرشید کے ہمراہ پی ٹی آئی آفس جیل روڈ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا سپریم کورٹ کے فیصلے پر شدید تحفظات ہیں۔آرٹیکل 188کے تحت نظرثانی پٹیشن فائل کردی ہے۔ میاں محمودالرشید کا کہنا تھا کہ ضمنی انتخابات میں انتظامی مداخلت جاری ہے، پولیس کے ذریعے خوف وہراس کی ہوا بنائی جارہی ہے۔ادھر ممبر اسلامی نظریاتی کونسل پاکستان و سجادہ نشین سندر شریف مخدوم سید محمد حبیب عرفانی کا ضمنی انتخابات میں تحریک انصاف کے امیدواروں کی حمایت کا اعلان کردیا اورمریدین کو تحریک انصاف کے ساتھ بھرپور تعاون اور ووٹ دینے کی ہدایت کی۔

Recent Posts

ڈیرہ مراد جمالی، نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایک شخص قتل

نصیر آباد(قدرت روزنامہ)ڈیرہ مراد جمالی میں نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کرکے ایک شخص کو…

1 min ago

وفاق کا بلوچستان میں مزید 3 دانش اسکول کھولنے کا فیصلہ

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)وفاقی حکومت نے بلوچستان میں مزید تین دانش اسکول کھولنے کا فیصلہ کیا ہے۔چئیرمین…

7 mins ago

گرین بسوں کی تعداد میں اضافہ،10ہسپتال اور293سکول کو پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ کے تحت چلانے کافیصلہ

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)بلوچستان پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ اتھارٹی کے چیف ایگزیکٹو آفیسر ڈاکٹر فیصل احمد خان…

11 mins ago

وزیر اعلیٰ کی مبارک باد،مینا مجید کا بیان،وزیر صحت کے ویلکم کے بعد سردار یار محمد رند کا شاہ زیب کیلئے بڑا اعلان

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)بلوچستان سے تعلق رکھنے والے عالمی کراٹے کومبیٹ کھلاڑی شاہ زیب رند کوئٹہ پہنچ…

20 mins ago

بارڈر پر مزدوری کرنے والا رضوان ظلم و زیادتی کے باعث خودکش حملہ آور بنا، مولانا ہدایت الرحمان

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)حق دو تحریک کے سربراہ و رکن بلو چستان اسمبلی مولانا ہدایت الرحمن نے…

29 mins ago

طیبہ کاکڑ نے دبئی میں بین الاقوامی سفارتی کانفرنس میں بہترین سفیر کا ایوارڈ جیت لیا

دبئی، متحدہ عرب امارات /کوئٹہ(قدرت روزنامہ)بلوچستان کی مشہور وکیل اور نوجوان رہنما طیبہ کاکڑ نے…

36 mins ago