اسپیکرپنجاب اسمبلی نے ایم پی اے فیصل نیازی کا استعفیٰ منظور کرلیا

لاہور (قدرت روزنامہ) اسپیکرپنجاب اسمبلی نے لیگی رکن اسمبلی فیصل نیازی کا استعفیٰ منظور کرلیا . ایم پی اے فیصل نیازی نے استعفی دے کر پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کر لی .

فیصل نیازی نے وزیر اعلی ٰپنجاب حمزہ شہباز کے انتخاب سے قبل اپنا استعفی پیش کیا تھا . فیصل نیازی آج باضابطہ طور پر پی ٹی آئی میں شامل ہو گئے ہیں .
فیصل نیازی کو تحریک انصاف نے 2018 میں ٹکٹ نہیں دیا تھا جس کے بعد انہوں نے ن لیگ کے ٹکٹ پر الیکشن لڑا . اب ن لیگ کی سیٹ سے استعفی دے کر دوبارہ تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کی ہے . فیصل نیازی کے پی ٹی آئی میں شامل ہونے کے بعد وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز کا پنجاب اسمبلی میں ایک اور ووٹ کم ہو گیا .

چند دن قبل فیصل نیازی نے حمزہ شہباز کو ووٹ دینے کا اعلان کیا تھا .

لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فیصل نیازی نے کہا کہ مسلم لیگ ن سے کبھی دور نہیں رہا . ایم پی اے فیصل نیازی نے کہا کہ اب اگر الیکشن ہوا تو حمزہ شہباز کو ہی ووٹ دوں گا . فیصل نیازی نے کہا کہ اکثریت ن لیگ کے پاس ہے اور جیت بھی اس کی ہی ہوگی . مسلم لیگ (ن) کے منحرف رکن پنجاب اسمبلی فیصل نیازی نے استعفیٰ سپیکر کو دیا تھا . ن لیگ پنجاب کی سیکرٹری اطلاعات عظمی بخاری نے تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ رکن پنجاب اسمبلی فیصل نیازی نے (ن) لیگ کی رکنیت سے استعفیٰ دیا ہے .
انہوں نے بتایا کہ فیصل نیازی نے استعفی اپوزیشن لیڈرکے چیمبر میں بیٹھ کر لکھا . فیصل نیازی کااستعفیٰ تا حال منظور نہیں کیا گیا . رکن پنجاب اسمبلی فیصل نیازی کا کہنا ہے کہ میرا استعفیٰ سپیکر کے پاس ہے، منظور ہوا یا نہیں وہی جانیں . د

. .

متعلقہ خبریں