اسپیکرپنجاب اسمبلی نے ایم پی اے فیصل نیازی کا استعفیٰ منظور کرلیا

لاہور (قدرت روزنامہ) اسپیکرپنجاب اسمبلی نے لیگی رکن اسمبلی فیصل نیازی کا استعفیٰ منظور کرلیا۔ایم پی اے فیصل نیازی نے استعفی دے کر پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کر لی۔ فیصل نیازی نے وزیر اعلی ٰپنجاب حمزہ شہباز کے انتخاب سے قبل اپنا استعفی پیش کیا تھا۔فیصل نیازی آج باضابطہ طور پر پی ٹی آئی میں شامل ہو گئے ہیں۔
فیصل نیازی کو تحریک انصاف نے 2018 میں ٹکٹ نہیں دیا تھا جس کے بعد انہوں نے ن لیگ کے ٹکٹ پر الیکشن لڑا ۔ اب ن لیگ کی سیٹ سے استعفی دے کر دوبارہ تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کی ہے ۔فیصل نیازی کے پی ٹی آئی میں شامل ہونے کے بعد وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز کا پنجاب اسمبلی میں ایک اور ووٹ کم ہو گیا۔

چند دن قبل فیصل نیازی نے حمزہ شہباز کو ووٹ دینے کا اعلان کیا تھا۔

لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فیصل نیازی نے کہا کہ مسلم لیگ ن سے کبھی دور نہیں رہا۔ ایم پی اے فیصل نیازی نے کہا کہ اب اگر الیکشن ہوا تو حمزہ شہباز کو ہی ووٹ دوں گا۔فیصل نیازی نے کہا کہ اکثریت ن لیگ کے پاس ہے اور جیت بھی اس کی ہی ہوگی۔ مسلم لیگ (ن) کے منحرف رکن پنجاب اسمبلی فیصل نیازی نے استعفیٰ سپیکر کو دیا تھا۔ن لیگ پنجاب کی سیکرٹری اطلاعات عظمی بخاری نے تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ رکن پنجاب اسمبلی فیصل نیازی نے (ن) لیگ کی رکنیت سے استعفیٰ دیا ہے۔
انہوں نے بتایا کہ فیصل نیازی نے استعفی اپوزیشن لیڈرکے چیمبر میں بیٹھ کر لکھا۔ فیصل نیازی کااستعفیٰ تا حال منظور نہیں کیا گیا۔رکن پنجاب اسمبلی فیصل نیازی کا کہنا ہے کہ میرا استعفیٰ سپیکر کے پاس ہے، منظور ہوا یا نہیں وہی جانیں۔ د

Recent Posts

ڈیرہ مراد جمالی، نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایک شخص قتل

نصیر آباد(قدرت روزنامہ)ڈیرہ مراد جمالی میں نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کرکے ایک شخص کو…

1 min ago

وفاق کا بلوچستان میں مزید 3 دانش اسکول کھولنے کا فیصلہ

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)وفاقی حکومت نے بلوچستان میں مزید تین دانش اسکول کھولنے کا فیصلہ کیا ہے۔چئیرمین…

8 mins ago

گرین بسوں کی تعداد میں اضافہ،10ہسپتال اور293سکول کو پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ کے تحت چلانے کافیصلہ

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)بلوچستان پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ اتھارٹی کے چیف ایگزیکٹو آفیسر ڈاکٹر فیصل احمد خان…

12 mins ago

وزیر اعلیٰ کی مبارک باد،مینا مجید کا بیان،وزیر صحت کے ویلکم کے بعد سردار یار محمد رند کا شاہ زیب کیلئے بڑا اعلان

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)بلوچستان سے تعلق رکھنے والے عالمی کراٹے کومبیٹ کھلاڑی شاہ زیب رند کوئٹہ پہنچ…

20 mins ago

بارڈر پر مزدوری کرنے والا رضوان ظلم و زیادتی کے باعث خودکش حملہ آور بنا، مولانا ہدایت الرحمان

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)حق دو تحریک کے سربراہ و رکن بلو چستان اسمبلی مولانا ہدایت الرحمن نے…

29 mins ago

طیبہ کاکڑ نے دبئی میں بین الاقوامی سفارتی کانفرنس میں بہترین سفیر کا ایوارڈ جیت لیا

دبئی، متحدہ عرب امارات /کوئٹہ(قدرت روزنامہ)بلوچستان کی مشہور وکیل اور نوجوان رہنما طیبہ کاکڑ نے…

37 mins ago