ڈرون طیارے امریکی مفادات کیخلاف استعمال ہونے کا ڈر، کانگریس کا ٹیکنالوجی ترکی کو نہ دینے کا مطالبہ

انقرہ ّ(قدرت روزنامہ)امریکی کانگریس کے 27ارکان نے اپنے وزیر خارجہ اینٹنی بلنکن سے ترکی کو ڈرون طیاروں کی ٹیکنالوجی برآمد کرنے کے عمل کومعطل کرنے کا مطالبہ کیا ہے . العربیہ کے مطابق ترک اخبار زمان کے مطابق کانگریس ارکان کی جانب سے کہا گیا کہ واشنگٹن کی برآمد کردہ ٹیکنالوجی سے ترکی جو ڈرون طیارے تیار کر رہا ہے وہ امریکہ کے مفادات ، حلیو کیلئے خطرہ بن سکتے ہیں ، یہ بہت سے ممالک میں عدم استحکام کا بھی باعث بن سکتے ہیں .

کانگریس کے اراکین کے مطابق ترکی نے گزشتہ برس آرمینیا کے ساتھ تنازع میں ڈرون طیارے آذربائیجان کو دیے ، یاس طرح ترکی کے ڈرون طیاروں نے لیبیا کی جنگ میں بھی حصہ لیا،امریکی ٹیکنالوجی کی ترکی و منتقلی انسداد دہشتگردی کے قانون کے تحت پابندیوں کے خلاف ہے ، اس کی برآمد فوری روکی جائے . واضح رہے کہ امریکی وزیر خارجہ ترکی پر پباندیان عائد کرنے کے فیصلے پر دستخط کر چکے ہیں جس کا مقصد ترکی کا روس سے ایس 400 فضائی دفاعی نظام خریدنا ہے . . .

متعلقہ خبریں