حمزہ شہباز کے پنجاب اسمبلی میں دو ووٹ مزید کم ہو گئے

لاہور(قدرت روزنامہ) پاکستان مسلم لیگ ن کے رکن صوبائی اسمبلی فیصل نیازی پی ٹی آئی میں شامل ہو گئے . اسی حوالے سے پی ٹی آئی رہنما اور سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ آج حمزہ شہباز کے پنجاب اسمبلی میں دو ووٹ مزید کم ہو گئے .

فیصل نیازی نے استعفیٰ دے دیا جب کہ بہاولنگر سے نون لیگ کے رکن محمد کاشف جعلی ڈگری پر نا اہل ہو گئے .
فواد چوہدری نے کہا کہ سترہ جولائی کو اس گرتی ہوئی دیوار کو آخری جھٹکا لگے گا اور ساری عمارت زمیں بوس ہو گی . خیال رہے کہ اسپیکرپنجاب اسمبلی نے لیگی رکن اسمبلی فیصل نیازی کا استعفیٰ منظور کرلیا . ایم پی اے فیصل نیازی نے استعفی دے کر پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کر لی .

فیصل نیازی نے وزیر اعلی ٰپنجاب حمزہ شہباز کے انتخاب سے قبل اپنا استعفی پیش کیا تھا .

فیصل نیازی آج باضابطہ طور پر پی ٹی آئی میں شامل ہو گئے ہیں . فیصل نیازی کو تحریک انصاف نے 2018 میں ٹکٹ نہیں دیا تھا جس کے بعد انہوں نے ن لیگ کے ٹکٹ پر الیکشن لڑا . اب ن لیگ کی سیٹ سے استعفی دے کر دوبارہ تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کی ہے . فیصل نیازی کے پی ٹی آئی میں شامل ہونے کے بعد وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز کا پنجاب اسمبلی میں ایک اور ووٹ کم ہو گیا .
چند دن قبل فیصل نیازی نے حمزہ شہباز کو ووٹ دینے کا اعلان کیا تھا . لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فیصل نیازی نے کہا کہ مسلم لیگ ن سے کبھی دور نہیں رہا . ایم پی اے فیصل نیازی نے کہا کہ اب اگر الیکشن ہوا تو حمزہ شہباز کو ہی ووٹ دوں گا . فیصل نیازی نے کہا کہ اکثریت ن لیگ کے پاس ہے اور جیت بھی اس کی ہی ہوگی . تاہم اب فیصل نیازی پی ٹی آئی میں شامل ہو گئے ہیں .

. .

متعلقہ خبریں