پنجاب کے 7 حلقوں میں فوج اور رینجرزتعینات ہوگی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) وزارت داخلہ نے ضمنی انتخابات کے حوالے سے بڑا فیصلہ کرلیا . پنجاب کے 7 حلقوں میں پاک فوج اور رینجرز تعینات کی جائیں گی .

وزارت داخلہ نے راولپنڈی، خوشاب، بھکر،اور فیصل آباد میں فوج اور رینجرز تعینات کرنے کی ہدایت کی ہے . شیخوپورہ اور جھنگ میں بھی پاک فوج اور رینجرز کے جوان تعینات ہوں گے .
وزارت داخلہ نے اس حوالےسے نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا . میڈیا رپورٹس میں ذرائع کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ الیکشن کمیشن نے 7 حلقوں میں سیکیورٹی کی فراہمی کیلئے وزارت داخلہ کو خط لکھا تھا . ضمنی انتخابات میں پاک فوج کی تعیناتی کا فیصلہ آرٹیکل 220 کے تحت کیا گیا ہے . واضح رہے کہ پنجاب کے 20 حلقوں میں 17 جولائی کو ضمنی انتخاب کا دنگل سجے گا .

تحریک انصاف اور مسلم لیگ ن میں کانٹے کا مقابلہ متوقع ہے . دنوں جماعتوں نے پنجاب کی حکمرانی کا تاج پہننے پرنظریں جما رکھی ہیں . جبکہ دونوں جماعتوں کی طرف سے دعوے کئے جا رہے ہیں کہ وہ واضح اکثریت سے الیکشن میں کامیابی سمیٹیں گے لیکن کامیاب کون ہوگا،پلڑا کس کا بھاری ہے یہ تو 17 جولائی کو پتہ چلے گا . خیال رہے کہ پنجاب کے 20 حلقوں میں ہونے والے ضمنی انتخابات کیلئے بیلٹ پیپرز اور فارمز کی ریٹرننگ افسروں کو ترسیل شروع کر دی گئی ہے .
جیو نیوز نے ذرائع کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا کہ الیکشن کمیشن نے 20 حلقوں کے لیے 47 لاکھ 30 ہزار 600 بیلٹ پیپرز چھاپے ہیں،جبکہ ایک لاکھ 53 ہزار657 اضافی بیلٹ پیپرز بھی چھاپے گئے ہیں . الیکشن کمیشن نے آر اوز کے مجاز نمائندوں کو بیلٹ پیپرز وصولی کے لیے طلب کیا ہوا ہے . بتایا گیا کہ تمام بیلٹ پیپرز کی چھپائی اسلام آباد میں ہوئی،اورتمام بیلٹ پیپرز سخت سکیورٹی میں متعلقہ حلقوں میں پہنچائے جائیں گے .

. .

متعلقہ خبریں