پنجاب کے 7 حلقوں میں فوج اور رینجرزتعینات ہوگی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) وزارت داخلہ نے ضمنی انتخابات کے حوالے سے بڑا فیصلہ کرلیا۔ پنجاب کے 7 حلقوں میں پاک فوج اور رینجرز تعینات کی جائیں گی۔ وزارت داخلہ نے راولپنڈی، خوشاب، بھکر،اور فیصل آباد میں فوج اور رینجرز تعینات کرنے کی ہدایت کی ہے۔ شیخوپورہ اور جھنگ میں بھی پاک فوج اور رینجرز کے جوان تعینات ہوں گے۔
وزارت داخلہ نے اس حوالےسے نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا۔ میڈیا رپورٹس میں ذرائع کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ الیکشن کمیشن نے 7 حلقوں میں سیکیورٹی کی فراہمی کیلئے وزارت داخلہ کو خط لکھا تھا۔ ضمنی انتخابات میں پاک فوج کی تعیناتی کا فیصلہ آرٹیکل 220 کے تحت کیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ پنجاب کے 20 حلقوں میں 17 جولائی کو ضمنی انتخاب کا دنگل سجے گا۔

تحریک انصاف اور مسلم لیگ ن میں کانٹے کا مقابلہ متوقع ہے۔ دنوں جماعتوں نے پنجاب کی حکمرانی کا تاج پہننے پرنظریں جما رکھی ہیں۔ جبکہ دونوں جماعتوں کی طرف سے دعوے کئے جا رہے ہیں کہ وہ واضح اکثریت سے الیکشن میں کامیابی سمیٹیں گے لیکن کامیاب کون ہوگا،پلڑا کس کا بھاری ہے یہ تو 17 جولائی کو پتہ چلے گا۔ خیال رہے کہ پنجاب کے 20 حلقوں میں ہونے والے ضمنی انتخابات کیلئے بیلٹ پیپرز اور فارمز کی ریٹرننگ افسروں کو ترسیل شروع کر دی گئی ہے۔
جیو نیوز نے ذرائع کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا کہ الیکشن کمیشن نے 20 حلقوں کے لیے 47 لاکھ 30 ہزار 600 بیلٹ پیپرز چھاپے ہیں،جبکہ ایک لاکھ 53 ہزار657 اضافی بیلٹ پیپرز بھی چھاپے گئے ہیں۔ الیکشن کمیشن نے آر اوز کے مجاز نمائندوں کو بیلٹ پیپرز وصولی کے لیے طلب کیا ہوا ہے۔ بتایا گیا کہ تمام بیلٹ پیپرز کی چھپائی اسلام آباد میں ہوئی،اورتمام بیلٹ پیپرز سخت سکیورٹی میں متعلقہ حلقوں میں پہنچائے جائیں گے۔

Recent Posts

ڈیرہ مراد جمالی، نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایک شخص قتل

نصیر آباد(قدرت روزنامہ)ڈیرہ مراد جمالی میں نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کرکے ایک شخص کو…

2 mins ago

وفاق کا بلوچستان میں مزید 3 دانش اسکول کھولنے کا فیصلہ

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)وفاقی حکومت نے بلوچستان میں مزید تین دانش اسکول کھولنے کا فیصلہ کیا ہے۔چئیرمین…

10 mins ago

گرین بسوں کی تعداد میں اضافہ،10ہسپتال اور293سکول کو پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ کے تحت چلانے کافیصلہ

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)بلوچستان پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ اتھارٹی کے چیف ایگزیکٹو آفیسر ڈاکٹر فیصل احمد خان…

13 mins ago

وزیر اعلیٰ کی مبارک باد،مینا مجید کا بیان،وزیر صحت کے ویلکم کے بعد سردار یار محمد رند کا شاہ زیب کیلئے بڑا اعلان

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)بلوچستان سے تعلق رکھنے والے عالمی کراٹے کومبیٹ کھلاڑی شاہ زیب رند کوئٹہ پہنچ…

22 mins ago

بارڈر پر مزدوری کرنے والا رضوان ظلم و زیادتی کے باعث خودکش حملہ آور بنا، مولانا ہدایت الرحمان

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)حق دو تحریک کے سربراہ و رکن بلو چستان اسمبلی مولانا ہدایت الرحمن نے…

31 mins ago

طیبہ کاکڑ نے دبئی میں بین الاقوامی سفارتی کانفرنس میں بہترین سفیر کا ایوارڈ جیت لیا

دبئی، متحدہ عرب امارات /کوئٹہ(قدرت روزنامہ)بلوچستان کی مشہور وکیل اور نوجوان رہنما طیبہ کاکڑ نے…

38 mins ago