اسلام آباد (قدرت روزنامہ) آئی ایم ایف کے ساتھ معاہدہ ہو جانے کے باوجود ڈالر مزید مہنگا ہو گیا، جمعہ کے روز انٹر بینک میں ڈالر کی قدر میں 1 روپے 15پیسے کا اضافہ دیکھا گیا۔ دوسری جانب پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء اورسابق وزیرخزانہ شوکت ترین نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف سے تیکنیکی معاہدے کا روپے پر منفی اثر پڑا، پریشان ہوں آئندہ چار سے چھ ہفتوں میں روپے کا کیا ہو گا؟ کیونکہ لگ رہا ہے کہ آئی ایم ایف سے پیسے آنے تک عالمی بینک اور دوست ممالک بھی فنڈز جاری نہیں کریں گے۔
انہوں نے ٹویٹر پر اپنے بیان میں کہا کہ اگر آئی ایم ایف کے ساتھ معاہدہ ہوچکا ہے تو پیسے آنے میں چار سے چھ ہفتے لگیں گے، آج اگر روپے کا یہ حال ہے تو میں پریشان ہوں آئندہ چار سے چھ ہفتوں میں روپے کا کیا حال ہو گا؟ ایسا لگ رہا ہے کہ آئی ایم ایف سے پیسے آنے تک دوسرے کھلاڑی عالمی بینک اور دوست ممالک بھی فنڈز جاری نہیں کریں گے، لگ رہا ہے کہ عالمی بینک، اے ڈی پی اور دوست ممالک بھی آئی ایم ایف کے پیسوں کے بعد ہی فنڈز جاری کریں گے۔
دوسری جانب آئی ایم ایف کے ڈائریکٹر جیری رائس نے پاکستان کے ساتھ معاہدے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ معاہدے کے تحت پاکستان کو ایک ارب 17 کروڑ ڈالر ملیں گے۔ جیو ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ڈائریکٹر آئی ایم ایف جیری رائس نے نئی شرائط کو معاہدے کا حصہ بناتے ہوئے کہا کہ رقم ملنے سے پاکستان کی اسٹرکچرل اصلاحات بڑھیں گی اور میکرواکنامک صورتحال مستحکم ہو گی۔
انہوں نے کہا پاکستان کو ریونیو بڑھانا ہو گا، زیادہ آمدن والے افراد سے ٹیکس وصول کونا ہو گا اور توانائی کے شعبے میں اصلاحات کو یقینی بنانے، پاور ٹیرف میں بروقت اضافہ ، سالانہ ری بیسنگ اور سہہ ماہی ایڈجسمنٹ بھی کرنا ہو گی۔آئی ایم ایف کی شرائط کے مطابق پاکستان کو گورننس میں بہتری اور کرپشن میں کمی لانے کے اقدامات کرنا ہوں گے۔
آئی ایم ایف نے حکومتِ پاکستان پر الیکٹرانک اثاثہ جات ڈکلئیریشن سسٹم قائم کرنے اور نیب سمیت انسداد کرپشن سے متعلق اداروں کا ازسرنو جائزہ لینے پر بھی زور دیا۔ خیال رہے کہ گزشتہ روز وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ حکومتی ٹیم کی شبانہ روز کاوشوں کے بعد آئی ایم ایف سے معاہدہ ہوگیا ہے، خدا کرے ہمارا آئی ایم ایف کے ساتھ یہ آخری معاہدہ ہو، معاہدے کی کامیابی کا سہرہ وزیرخزانہ مفتاح اسماعیل اور ان کی ٹیم کو جاتا ہے۔
اسلام آباد (قدرت روزنامہ) پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان مذاکرات میں پیشرفت ہوئی…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)حکومت پاکستان نے وزیر دفاع خواجہ آصف کے ساتھ لندن میں پیش…
کراچی (قدرت روزنامہ) نیشنل ہائی وے گھگھر پھاٹک کے قریب سے خاتون کی 7 روز…
کراچی(قدرت روزنامہ)پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے چیمپئنز ٹرافی کے حوالے سے…
کوئٹہ(قدرت روزنامہ) کمشنر کوئٹہ ڈویژن حمزہ شفقات نے کہا ہے کہ کوئٹہ شہر کے روایتی…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ) موٹروے ایم 3 لاہور سے درخانہ دھند اور سموگ کی وجہ…