کم عمری شادیوں کی روک تھام کے لیے 18 سال کی عمر میں ہونے والی شادیوں کی رجسٹریشن کو یقینی بنایا جائے: ڈپٹی کمشنر عمرکوٹ ندیم الرحمان میمن

عمرکوٹ ّ(قدرت روزنامہ)سماجی تنظیم کمیونٹی ورلڈ سروس ایشیا کے تعاون سے کم عمری کی شادیوں کی روم تھام کے لئے بنائی گئی ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ کمیٹی کا تربیتی ورکشاپ عمر کوٹ کے ایک نجی پارک میں منعقد ہوا جس کے مہمان خصوصی ڈپٹی کمشنر عمر کوٹ ندیم الرحمان میمن تھے ۔

آگاہی ورکشاپ سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر عمرکوٹ ندیم الرحمان میمن نے کہا کہ ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ کمیٹی کو مزید فعال بناکر ضلع عمر کوٹ میں ہونے والی کم عمری کی شادیوں کو روکا جائے۔ ڈپٹی کمشنر نے پولیس،لوکل گورنمنٹ، وومن ڈویلپمنٹ سمیت دیگر متعلقہ محکموں کے افسران پر زور دیا کہ کم عمری کی شادیوں کی روک تھام کے لیے ایک سروے کیا جائے اور 18 سال عمر میں ہونے والی شادیوں کی زیادہ سے زیادہ رجسٹریشن کرائی جائے جس میں لوکل گورنمنٹ ڈیپارٹمنٹ زیادہ سے زیادہ مولویوں اور پنڈت کی رجسٹریشن کرکے مکمل اعداد و شمار اکٹھے کئے جائیں۔ ڈپٹی کمشنر نے کمیونٹی ورلڈ سروس ایشیا کے نمائندوں کو ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ اس کمیٹی میں خواتین کا اہم کردار ہے اس لئے ہر تحصیل سطح پر کم سے کم دو خواتین شامل کی جائیں ۔

اس موقع پر محکمہ پولیس کی لیڈی انسپکٹر نے ورکشاپ کو آگاہی دیتے ہوئے بتایا کہ ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ کمیٹی کی تشکیل کے بعد ضلع عمرکوٹ میں اب تک چار  کم عمری کی شادیوں کی ایف آئی آر درج کی گئی ہیں جبکہ کل 115 کم عمری کی شادیوں کو روکا گیا ہے ۔ اس موقع پر کمیونٹی ورلڈ سروس ایشیا کے پراجیکٹ منیجر کرن بشیر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ کمیٹی کے قیام کے بعد ضلع عمرکوٹ میں دیگر اضلاع سے زیادہ سجاگی بیدار ہونے کی وجہ سے یہاں کی عوام میں ایک مثبت سوچ پیدا ہوئی ہے اور عوام کم عمری کی شادیوں کو قانونی جرم تصور کرتی ہے ۔

انہوں نے مزید کہا کہ کم عمری کی شادیوں کی روک تھام کے لیے ہماری تنظیم مختلف سماجی رہنماؤں،سول سوسائٹی اور کمیونٹی کے لوگوں کو تربیت دے رہے ہیں اور تمام سٹیک ہولڈرز کے تعاون سے کم عمری کی شادیوں کے کلچر کا خاتمہ لایا جائے گا ۔ ورکشاپ سے اسسٹنٹ ڈائریکٹر پلاننگ و ڈویلپمنٹ حنین، کپل دیوی،شمس جویو،بنسی مالھی اور دیگر نے خطاب کیا ۔ورکشاپ میں انچارج شمس جویو، انفارمیشن آفیسر قمر زمان بھنبھرو،ڈی ای او سیکنڈری بلاول کنبھر سمیت دیگر کمیٹی ممبران نے شرکت کی۔

Recent Posts

علی امین گنڈاپور کہاں ہیں ؟ شام تک پتہ چل جائے گا، خالد مقبول کا دعویٰ

مصنوعی قیادت جب بھی لانے کی کوشش کی گئی اس کے نتاٸج اچھے نہیں رہے،…

1 hour ago

کراچی اور پورٹ قاسم میں روکے گئے کنٹینرز سے مصنوعات کی منظم چوری کا انکشاف

کراچی(قدرت روزنامہ)پاکستان کسٹمز پوسٹ کلیئرنس آڈٹ نے کراچی اور پورٹ قاسم بندرگاہ سے روکے گئے…

2 hours ago

تحریک انصاف نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کی رہائی کیلیے 24 گھنٹے کا وقت دے دیا

پشاور(قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کی رہائی کے لیے حکومت…

2 hours ago

کل کا دن دراصل 9 مئی ٹو تھا، مریم اورنگزیب

لاہور(قدرت روزنامہ) پنجاب کی سینیئرصوباٸی وزیرمریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ کل کا دن در…

2 hours ago

وزیراعلی کے پی کی قیادت میں اسلام آباد پر دھاوا بولا گیا، آئی جی اسلام آباد

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)آئی جی پولیس اسلام آباد علی ناصر رضوی نے کہا ہے کہ…

2 hours ago

کےپی حکومت نے میڈیا پر جاری کردہ وزیراعلی گنڈاپور کی تصویر کو جعلی قرار دے دیا

پشاور(قدرت روزنامہ) میڈیا پر جاری کردہ وزیراعلی گنڈاپور کی خیبر پختون خوا ہاؤس سے باہر…

3 hours ago