وزیراعظم شہباز شریف کا چوہدری نثار علی خان کو فون

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) وزیراعظم شہباز شریف نے سابق وفاقی وزیر چوہدری نثار علی خان کو ٹیلی فون کرکے ان کے بھانجے کیپٹن نعمان کی وفات پر رنج و غم اور افسوس کا اظہارکیا .

وزیر اعظم آفس میڈیا ونگ سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم نے کیپٹن نعمان کے اہل خانہ سے ہمدردی کا اظہار کیا .

وزیراعظم نے مرحوم کے درجات کی بلندی اور لواحقین کیلئے صبر جمیل کی دعاکی . چوہدری نثار علی خان نے ہمدردی اور تعزیت کے اظہار پر وزیراعظم شہباز شریف کا شکریہ ادا کیا . کیپٹن نعمان عید الاضحی سے قبل روات چک بیلی روڈ پر بگا موڑ کے قریب ٹریفک حادثے میں جاں بحق ہوگئے تھے .

. .

متعلقہ خبریں