وزارت ریلوے کا کرایوں میں بڑی کمی کا فیصلہ

لاہور(قدرت روزنامہ) وزارت ریلوے کا کرایوں میں بڑی کمی کا فیصلہ، ریلوے انتظامیہ کو ٹرینوں کے کرایوں میں کمی کی ہدایت ۔ تفصیلات کے مطابق پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے بعد وفاقی وزیر ریلوے سعد رفیق نے ریلوے انتظامیہ کو ٹرینوں کے کرایوں میں کمی کی ہدایت کی ہے، جس کے بعد ایکسپریس اور پیسنجر ٹرینوں کی تمام کلاسز کے کرایوں میں کمی کا امکان ہے۔
ذرائع کے مطابق فریٹ اور پارسل کے کرایوں میں بھی کمی کا امکان ہے، وزارت ریلوے نے ٹرینوں کے کرایوں میں 5 سے 10 فیصد کمی کا فیصلہ کیا ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ سیکرٹری ریلوے ظفر زمان رانجھا کی سربراہی میں جلد اجلاس متوقع ہے جس میں کرایوں میں کمی کا حتمی فیصلہ کیا جائے گا، وزارت ریلوے سے منظوری کے بعد کرایوں میں کمی کا اطلاق ہوگا۔

دوسری جانب آل پاکستان پبلک ٹرانسپورٹ اونرز ایسوسی ایشن نے بھی ڈیزل کی قیمتوں میں کمی کے بعد مسافروں کے لیے کرایوں میں کمی کا اعلان کردیا ۔

آل پاکستان پبلک ٹرانسپورٹ اونرز ایسوسی ایشن نے کرایوں میں 10فیصد کمی کا اعلان کیا ہے۔لاہور سے راولپنڈی کے کرائے میں 100روپے ،لاہور سے فیصل آباد کے کرائے میں 50روپے ،لاہور سے ملتان کے کرائے میں 100روپے جبکہ لاہور سے صادق آباد کے کرائے میں 200روپے کمی کی گئی ہے ۔ٹرانسپورٹرز کا کہنا ہے کہ ڈیزل کی قیمتیں 133 روپے بڑھا کر 40 روپے کم کی گئی ہیں،اگر حکومت اڈا پرچی کا خاتمہ کردے تو کرائے مزید کم کر دیں گے۔ٹرانسپورٹرزکا مزید کہنا ہے کہ فی سیٹ انکم ٹیکس،ٹوکن ٹیکس 8000روپے سالانہ کردیا گیا ہے۔

Recent Posts

جعلی خبریں روکنے کیلئے اخبارات کا کردار بہت اہم ہے، صدر کا نیوز پیپرریڈرشپ ڈے پر پیغام

اسلام آباد(قدرت روزنامہ ) صدر مملکت آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ تیز رفتار…

3 mins ago

پاکستان کی معاشی ترقی میں بہتری آئی، مہنگائی میں مزید کمی ہوگی، ایشیائی ترقیاتی بینک

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)ایشیائی ترقیاتی بینک (اے ڈی بی) نے پاکستان کی معاشی ترقی میں بہتری،…

8 mins ago

زرتاج گل کا نام سفری پابندی کی فہرست سے نکالنے کی درخواست پر سماعت کل تک ملتوی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)اسلام آباد ہائیکورٹ نے زرتاج گل کا نام سفری پابندی کی فہرست سے…

14 mins ago

پاکستان نے آئی ایم ایف کی کڑی شرائط پوری کردیں، وزیراعظم

نیویارک(قدرت روزنامہ)وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان نے آئی ایم ایف کی کڑی…

19 mins ago

لاہور میں ایک اور جلسے کی اجازت کیلئے پی ٹی آئی کا ہائیکورٹ سے رجوع

لاہور (قدرت روزنامہ )مینارپاکستان پرجلسے کی اجازت کے لئے پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی…

23 mins ago

شاداب کو کس نامور ٹک ٹاکر نے شادی کی پیشکش کی تھی؟ بڑا دعویٰ سامنے آگیا

لاہور (قدرت روزنامہ)پاکستانی ٹک ٹاکر شاہ تاج نے دعویٰ کیا ہے کہ قومی آل راو¿نڈر…

27 mins ago