میرا وعدہ ہے 17 جولائی کوآپ لوٹوں کو گھر بھیجیں 22 جولائی کو ککڑی وزیراعلیٰ کو ہم گھر بھیجیں گے‘ چودھری حسین الٰہی

لاہور(قدرت روزنامہ) پاکستان مسلم لیگ کے مرکزی رہنما و ایم این اے چودھری حسین الٰہی نے ساہیوال کے حلقہ 202 چیچہ وطنی میں پی ٹی آئی کے امیدوار میجر (ر) غلام سرور کی الیکشن مہم کے سلسلے میں بڑے جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ ضمنی الیکشن اور پنجاب کی سیاست میں یہ حلقہ بڑا اہمیت کا حامل ہے، ضمنی الیکشن میں فیصلہ کن مرحلہ 17 جولائی کو آئے گا جب ککڑی وزیراعلیٰ گھر چلا جائے گا اور اصلی وزیراعلیٰ چودھری پرویزالٰہی عوام کی خدمت کرنے کیلئے آئیں گے۔
انہوں نے کہا کہ وطن کو لوٹنے والا سارا ٹبر چور ثابت ہو چکا، انشاء اللہ عوام اپنے مستقبل کو سنوارنے کیلئے ان لوٹوں کو مسترد کر کے حق اور سچ کے ساتھ کھڑے ہوں گے۔ چودھری حسین الٰہی نے کہا کہ میرا آپ لوگوں سے وعدہ ہے کہ 17 جولائی کو آپ ان لوٹوں کو گھر بھیجیں اور 22 جولائی کو اس ککڑی وزیراعلیٰ کوہم گھر بھیجیں گے، میجر (ر) غلام سرور کی کامیابی بلے پر مہر لگانی ہے، اسی حلقے میں پہلے جس کو کامیابی ملی تھی وہ عمران خان کے نام پر تھی آج بھی عمران خان کے جھنڈے تلے کھڑے ہونے والوں کو جتوانا ہے۔

انہوں نے کہا کہ حکمرانوں کو لگتا ہے کہ یہ پاکستانی عوام کو بیوقوف بنا سکتے ہیں، پارٹیاں تبدیل کر کے نئے چہرے کے ساتھ سامنے آ جائیں گے لیکن اب ایسا نہیں ہو گا، عوام بیدار ہو چکی ہے، اب عوام کی عدالت ان کا فیصلہ کرے گی، لوٹوں کو نہ پہلے مانا تھا اب مانیں گے۔ چودھری حسین الٰہی نے کہا کہ میری تمام کارکنوں سے درخواست ہے کہ 17 جولائی خود بھی گھروں سے نکلیں اور عوام کو بھی بلے پر مہر لگانے کیلئے لے کر آئیں۔
پی ٹی آئی کے امیدوار میجر (ر) غلام سرور نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مسلم لیگ اور پی ٹی آئی مل کر ان ظالموں کا سینہ تان کر مقابلہ کر رہی ہے، عمران خان کے انقلاب کے پیغام کو گھر گھر تک پہنچانا ہے، 17 جولائی کو بلے پر مہر لگا کر لوٹوں کو دفن کر دیں، انشاء اللہ 22جولائی کو پنجاب کا وزیراعلیٰ چودھری پرویزالٰہی ہو گا اور آپ کے ساتھ ہونے والی ہر ناانصافی کا حساب لیا جائے گا۔
قبل ازیں چودھری حسین الٰہی نے امیدوار ایم پی اے میجر (ر) غلام سرور کے ہمراہ سابق ایم این اے چودھری نذیر احمد جٹ، سابق وفاقی وزیر رانا طارق مجید، ایم این اے رائے مرتضیٰ، ایم این اے چودھری جاوید، ایم پی اے فیاض الحسن چوہان کے ہمراہ مختلف ملاقاتیں کیں اور ریلیاں نکالی گئیں، حلقے میں جگہ جگہ ان کا شاندار استقبال کیا گیا۔

Recent Posts

ترپتی کا نئے گانے میں رقص انتہائی ’بیہودہ‘ قرار

ممبئی (قدرت روزنامہ) بالی ووڈ کی نئی کرش ترپتی دمری نے اپنے نئے گانے میں…

1 min ago

190 ملین پاؤنڈز کیس؛ عمران خان اور بشریٰ بی بی کے وکیل کو جرح کیلیے آخری مہلت

راولپنڈی(قدرت روزنامہ) 190 ملین پاؤنڈز کیس میں عدالت نے عمران خان اور بشریٰ بی بی…

1 min ago

جعلی خبریں روکنے کیلئے اخبارات کا کردار بہت اہم ہے، صدر کا نیوز پیپرریڈرشپ ڈے پر پیغام

اسلام آباد(قدرت روزنامہ ) صدر مملکت آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ تیز رفتار…

5 mins ago

پاکستان کی معاشی ترقی میں بہتری آئی، مہنگائی میں مزید کمی ہوگی، ایشیائی ترقیاتی بینک

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)ایشیائی ترقیاتی بینک (اے ڈی بی) نے پاکستان کی معاشی ترقی میں بہتری،…

10 mins ago

زرتاج گل کا نام سفری پابندی کی فہرست سے نکالنے کی درخواست پر سماعت کل تک ملتوی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)اسلام آباد ہائیکورٹ نے زرتاج گل کا نام سفری پابندی کی فہرست سے…

17 mins ago

پاکستان نے آئی ایم ایف کی کڑی شرائط پوری کردیں، وزیراعظم

نیویارک(قدرت روزنامہ)وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان نے آئی ایم ایف کی کڑی…

22 mins ago