ملک میں مہنگائی کی شرح 33 فیصد سے تجاوز کر گئی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)وفاقی ادارہ شماریات نے کہا ہے کہ گزشتہ ہفتے مہنگائی کی شرح میں اضافے کے بعد ملک میں مہنگائی کی شرح 33.12 فیصد کی سطح پر پہنچ گئی۔تفصیلات کے مطابق وفاقی ادارہ شماریات نے رواں ہفتے مہنگائی کے اعداد و شمار جاری کردیے، گزشتہ ہفتے ملک میں مہنگائی کی شرح میں 0.01 فیصد اضافہ ہوا۔
0.01 فیصد اضافے کے بعد مہنگائی کی شرح 33.12 فیصد کی سطح پر پہنچ گئی۔

ادارہ شماریات کا کہنا ہے کہ رواں ہفتے 29 اشیا کی قیمتوں میں اضافہ ہوا، 5 اشیا کی قیمتوں میں کمی ہوئی اور 17 اشیا کی قیمتوں میں استحکام رہا۔ایک ہفتے کے دوران آلو کی قیمت میں 4.72، چکن کی قیمت میں 4.45 اور چاول کی قیمت میں 1.17 فیصد اضافہ ہوا۔ادارہ شماریات کا کہنا ہے کہ ایک سال میں ڈیزل 141.46 فیصد، پیٹرول 119 فیصد، پیاز 89 فیصد، دال مسور 88.60 فیصد، گھی 79 فیصد اور خوردنی تیل 73 فیصد مہنگا ہوا۔اسی عرصے کے دوران چکن 52.61 فیصد، دال چنا 51 فیصد اور لہسن 40.54 فیصد مہنگا ہوا۔

Recent Posts

ترپتی کا نئے گانے میں رقص انتہائی ’بیہودہ‘ قرار

ممبئی (قدرت روزنامہ) بالی ووڈ کی نئی کرش ترپتی دمری نے اپنے نئے گانے میں…

2 mins ago

190 ملین پاؤنڈز کیس؛ عمران خان اور بشریٰ بی بی کے وکیل کو جرح کیلیے آخری مہلت

راولپنڈی(قدرت روزنامہ) 190 ملین پاؤنڈز کیس میں عدالت نے عمران خان اور بشریٰ بی بی…

3 mins ago

جعلی خبریں روکنے کیلئے اخبارات کا کردار بہت اہم ہے، صدر کا نیوز پیپرریڈرشپ ڈے پر پیغام

اسلام آباد(قدرت روزنامہ ) صدر مملکت آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ تیز رفتار…

7 mins ago

پاکستان کی معاشی ترقی میں بہتری آئی، مہنگائی میں مزید کمی ہوگی، ایشیائی ترقیاتی بینک

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)ایشیائی ترقیاتی بینک (اے ڈی بی) نے پاکستان کی معاشی ترقی میں بہتری،…

12 mins ago

زرتاج گل کا نام سفری پابندی کی فہرست سے نکالنے کی درخواست پر سماعت کل تک ملتوی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)اسلام آباد ہائیکورٹ نے زرتاج گل کا نام سفری پابندی کی فہرست سے…

19 mins ago

پاکستان نے آئی ایم ایف کی کڑی شرائط پوری کردیں، وزیراعظم

نیویارک(قدرت روزنامہ)وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان نے آئی ایم ایف کی کڑی…

24 mins ago