بالی ووڈ اداکارہ سشمیتا سین کو نیا ہمسفر مل گیا

مالے/ممبئی(قدرت روزنامہ) انڈین پریمیئر لیگ کے بانی اور معروف تاجر للت مودی نے بالی ووڈ اداکارہ سشمیتا سین کو اپنا ہمسفر منتخب کرنے کا اعلان کردیا۔بین الاقوامی میڈیا کے مطابق معروف بھارتی تاجر ان دنوں مالدیپ میں اپنی نئی ہمسفر چھٹیاں گزار رہے ہیں

اور وہ ہمسفر کوئی اور نہیں بلکہ 1994 میں ملکہ حسن کا عالمی مقابلہ جیتنے والی سشمیتا سین ہیں۔جی ہاں سوشل میڈیا پر بھارتی اداکارہ سشمیتا سین کے حوالے سے خبریں گردش کر رہی ہیں کہ انہوں نے انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) کے بانی چیئرمین و نامور تاجر للت مودی سے خاموشی سے شادی کرلی ہے۔ان خبروں کا آغاز للت مودی کے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر تصاویر شیئر ہونے کے بعد ہوا۔ آئی پی ایل کے بانی نے اپنی پوسٹ شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’ابھی مختلف ممالک گھوم کر لندن واپس آیا ہوں، یہاں میں اپنی آدھی زندگی ( half better ) سشمیتا سین کا تذکرہ کرنا چاہوں گا، بالآخر ایک نئی زندگی کی شروعات ہوگئی ہے، لگتا ہے میں چاند سے بھی اوپر ہوں۔للت مودی کی اس پوسٹ پر سوشل میڈیا صارفین سمیت دیگر معتبر صحافیوں نے بھی یہ کہنا شروع کردیا کہ اداکارہ خاموشی سے للت مودی کیساتھ رشتہ ازدواج میں منسلک ہوگئی ہیں۔سوشل میڈیا پر افواہیں گردش کرنا شروع ہوئیں تو للت مودی نے ایک اور پوسٹ شیئر کی جس میں وضاحت دیتے ہوئے کہا ’ابھی شادی نہیں ہوئی لیکن وہ بھی جلد ہی ہوجائے گی، فی الحال ہم صرف ایک دوسرے کیساتھ ہیں۔

Recent Posts

جماعت اسلامی کی جانب سے حکومت کو معاہدے پر عملدرآمد کیلئے دی گئی مدت ختم

کراچی (قدرت روزنامہ)جماعت اسلامی اور حکومت کےمعاہدے کی45 دن کی مدت مکمل ہوگئی، جماعت اسلامی…

5 hours ago

وزیراعظم شہباز شریف کی نیویارک میں کیا مصروفیات ہوں گی ؟ اہم تفصیلات سامنے آ گئیں

نیویارک (قدرت روزنامہ) ‎وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس…

5 hours ago

وزیراعلیٰ کے پی علی امین گنڈاپور کیخلاف لاہور میں دہشتگردی کا مقدمہ درج

لاہور (قدرت روزنامہ)وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کے خلاف لاہور میں مقدمہ درج…

5 hours ago

گنڈا پورکا سافٹ وئیر اپڈیٹ کردیا ہے، عظمٰی بخاری

لاہور(قدرت روزنامہ) وزیر اطلاعات پنجاب عظمٰی بخاری نے کہا ہے کہ ہم نےگنڈا پورکا سافٹ…

5 hours ago

پاکستان اور سعودی عرب نے ہمیشہ مشکل وقت میں ایک دوسرے کا ساتھ دیا : آصف علی زرداری

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) صدر مملکت آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ پاکستان اور سعودی…

5 hours ago

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ایک مرتبہ پھر کمی کا امکان

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) 30 ستمبر سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید کمی کا…

5 hours ago