پیٹرولیم قیمتوں میں کمی کے بعد ریلوے ،پی آئی اے کاکرایوںمیں کمی کا اعلان

لاہور(قدرت روزنامہ)پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے بعد ریلوے اور پی آئی اے نے کرایوں میں کمی کا اعلان کر دیا . وفاقی وزیر ریلوے و ہوا بازی خواجہ سعد رفیق نے اپنے ویڈیو بیان میں کہاکہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے بعد وزیر اعظم پاکستان کے نقش قدم

پر چلتے ہوئے پاکستان ریلویز اور قومی ائیر لائن پی آئی اے نے یہ فائدہ اپنے مسافروں تک منتقل کرنے کا فیصلہ کیا ہے .

پاکستان ریلویز کی میل / ایکسپریس ٹرینوں کی اکانومی کلاس کے کرایوں میں 10 فیصد جبکہ پی آئی اے کی اندرون ملک پروازوں کی دونوں کلاسز کے کرایوں میں بھی 10 فیصد کمی کی جارہی ہے . انہوں نے بتایا کہ فیصلوں کا اطلاق ان شا اللہ 17 جولائی سے اگلے 30 روز کے لیے ہو گا . انہوں نے کہا کہ ریلوے میں 94فیصد جبکہ پی آئی اے میں 90فیصد مسافر اکانومی کلاس میں سفر کرتے ہیں . اس کمی کا نوٹیفکیشن کل اتوار کے روز جاری کیا جائے گا . انہوں نے کہا کہ ہمارے اس اقدام کے بعد سول ایوی ایشن اتھارٹی نجی ائیر لائنز کو یہ ہدایت کرے گی کہ وہ اپنے کرایوں میں کمی کریں . مجھے یقین ہے کہ صوبائی حکومتیں ٹرانسپورٹرز سے رابطے کر کے کرایوں میں کمی کے اقداما ت بھی کریں گی .

. .

متعلقہ خبریں