پیٹرولیم قیمتوں میں کمی کے بعد ریلوے ،پی آئی اے کاکرایوںمیں کمی کا اعلان

لاہور(قدرت روزنامہ)پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے بعد ریلوے اور پی آئی اے نے کرایوں میں کمی کا اعلان کر دیا ۔ وفاقی وزیر ریلوے و ہوا بازی خواجہ سعد رفیق نے اپنے ویڈیو بیان میں کہاکہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے بعد وزیر اعظم پاکستان کے نقش قدم

پر چلتے ہوئے پاکستان ریلویز اور قومی ائیر لائن پی آئی اے نے یہ فائدہ اپنے مسافروں تک منتقل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔پاکستان ریلویز کی میل / ایکسپریس ٹرینوں کی اکانومی کلاس کے کرایوں میں 10 فیصد جبکہ پی آئی اے کی اندرون ملک پروازوں کی دونوں کلاسز کے کرایوں میں بھی 10 فیصد کمی کی جارہی ہے۔انہوں نے بتایا کہ فیصلوں کا اطلاق ان شا اللہ 17 جولائی سے اگلے 30 روز کے لیے ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ ریلوے میں 94فیصد جبکہ پی آئی اے میں 90فیصد مسافر اکانومی کلاس میں سفر کرتے ہیں۔اس کمی کا نوٹیفکیشن کل اتوار کے روز جاری کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے اس اقدام کے بعد سول ایوی ایشن اتھارٹی نجی ائیر لائنز کو یہ ہدایت کرے گی کہ وہ اپنے کرایوں میں کمی کریں ۔ مجھے یقین ہے کہ صوبائی حکومتیں ٹرانسپورٹرز سے رابطے کر کے کرایوں میں کمی کے اقداما ت بھی کریں گی۔

Recent Posts

امریکہ نے قطرکے باشندوں کو ویزا کے حوالے سے بڑی سہولت دینے کا اعلان کر دیا

واشنگٹن(قدرت روزنامہ)امریکہ نے قطرکے باشندوں کو ویزا کے حوالے سے بڑی سہولت دینے کا اعلان…

16 mins ago

نیویارک، وزیر اعظم شہباز شریف کی ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان سے ملاقات

نیویارک( قدرت روزنامہ)وزیرِ اعظم شہباز شریف کی اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 79ویں اجلاس…

23 mins ago

بالی ووڈ کے نامور اداکاروں کی بیویاں کون کون سے بزنس کررہی ہیں؟

ممبئی(قدرت روزنامہ) بالی ووڈ کے نامور اور کامیاب ترین اداکاروں کی خوبصورت بیویوں کے کاروباروں…

28 mins ago

پی ٹی آئی نے مینار پاکستان جلسے کی اجازت کیلئے لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر کردی

لاہور(قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے لاہور میں مینار پاکستان جلسے کی اجازت…

32 mins ago

شاداب کو شادی کی پیشکش کی تھی، ٹک ٹاکر کا انکشاف

لاہور (قدرت روزنامہ)پاکستانی ٹِک ٹاکر شاہ تاج نے دعویٰ کیا ہے کہ انہوں نے آل…

46 mins ago

تھانہ سنگجانی میں درج مقدمہ میں زرتاج گل کی ضمانت قبل از گرفتاری منظور

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)تھانہ سنگجانی میں درج مقدمہ میں زرتاج گل کی ضمانت قبل از گرفتاری…

57 mins ago