پنجاب ضمنی الیکشن سے قبل تحریک انصاف اہم مذہبی جماعت کی حمایت حاصل کرنے میں کامیاب

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) پنجاب ضمنی الیکشن سے قبل تحریک انصاف اہم مذہبی جماعت کی حماعت حاصل کرنے میں کامیاب، مرکزی جمعیت اہلحدیث عالمی کا ضمنی الیکشن کے تمام حلقوں میں پی ٹی آئی کے امیدواروں کی حمایت کا فیصلہ، دونوں جماعتوں کے درمیان اشتراک عمل کا معاہدہ طے پا گیا ۔ اے آر وائی نیوز کے مطابق مرکزی جمعیت اہلحدیث عالمی کے وفد نے اسلام آباد میں پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ اور سابق وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کی۔
عمران خان سے ملاقات کرنے والوں میں مرکزی جمعیت اہلحدیث کے مولانا شریف، مولانا منظور احمد، فضل الرحمٰن مدنی، طارق محمود یزدانی، ذاکرالرحمان، مولانا نعیم الرحمان شیخوپوری، عظیم الدین لکھوی اور مولانا عنایت الرحمان جمیل شامل تھے۔

ملاقات میں پاکستان میں حقیقی اسلامی فلاحی ریاست کی تشکیل کیلئے مل کر کام کرنے پر اتفاق کیا گیا جبکہ مرکزی جمعیت اہلحدیث عالمی نے ضمنی الیکشن میں پی ٹی آئی کی حمایت کا اعلان کیا۔

۔ عمران خان نے ضمنی انتخابات میں حمایت پر مرکزی جمعیت اہلحدیث کے وفد کا شکریہ ادا کیا۔ واضح رہے کہ تحریک انصاف کے 20 اراکین پنجاب اسمبلی کی ڈی سیٹنگ کے بعد ان حلقوں میں کل بروز اتوار 17 جولائی کو ضمنی الیکشن ہو گا۔ صوبائی اسمبلی پنجاب کے 20 حلقوں میں پولنگ اسٹیشنز کی کل تعداد 3,131 ہے جن میں676 انتہائی حساس، 1194 حساس اور 1271 نارمل پولنگ اسٹیشنز ہیں، انتہائی حساس پولنگ اسٹیشنز پر سی سی ٹی وی کیمرے نصب کئے گئے ہیں ،پولیس اور رینجرز کی خاطر خواہ نفری حساس اور انتہائی حساس پولنگ اسٹیشنز پر ڈیوٹی سرانجام دے گی،ڈسٹرکٹ ریٹرننگ افسران کی طرف سے پولنگ اسٹیشنز پر تمام بنیادی سہولتوں کی فراہمی کو یقینی بنایا گیا ہے،عوام کی سہولت کیلئے 8300 ایس ایم ایس سروس کوفعال کر دیا گیا ہے۔
صوبائی اسمبلی پنجاب کے20 حلقوں میں کل 45 لاکھ، 79 ہزار 898 ووٹرز ہیں، جن میں سے 2,460,206 24 لاکھ، 60 ہزار، 206 مرد ووٹرز ہیں جبکہ 21 لاکھ، 19 ہزار،692 خواتین ووٹرز ہیں۔ پنجاب میں حکومت قائم رکھنے کیلئے مسلم لیگ ن کو 9 نشستوں جبکہ تحریک انصاف کو 14 نشستوں پر فتح درکار ہے۔

Recent Posts

کیا نجکاری کے بعد پی آئی اے کا نام تبدیل ہو جائے گا؟ بڑا اعلان کر دیا گیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) قومی اسمبلی کی نجکاری کمیٹی کے اجلاس میں چیئرمین پی آئی…

2 mins ago

امریکہ نے قطرکے باشندوں کو ویزا کے حوالے سے بڑی سہولت دینے کا اعلان کر دیا

واشنگٹن(قدرت روزنامہ)امریکہ نے قطرکے باشندوں کو ویزا کے حوالے سے بڑی سہولت دینے کا اعلان…

20 mins ago

نیویارک، وزیر اعظم شہباز شریف کی ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان سے ملاقات

نیویارک( قدرت روزنامہ)وزیرِ اعظم شہباز شریف کی اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 79ویں اجلاس…

27 mins ago

بالی ووڈ کے نامور اداکاروں کی بیویاں کون کون سے بزنس کررہی ہیں؟

ممبئی(قدرت روزنامہ) بالی ووڈ کے نامور اور کامیاب ترین اداکاروں کی خوبصورت بیویوں کے کاروباروں…

31 mins ago

پی ٹی آئی نے مینار پاکستان جلسے کی اجازت کیلئے لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر کردی

لاہور(قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے لاہور میں مینار پاکستان جلسے کی اجازت…

36 mins ago

شاداب کو شادی کی پیشکش کی تھی، ٹک ٹاکر کا انکشاف

لاہور (قدرت روزنامہ)پاکستانی ٹِک ٹاکر شاہ تاج نے دعویٰ کیا ہے کہ انہوں نے آل…

49 mins ago