لیگی ایم پی اے غیاث الدین نے پرویزالٰہی کی حمایت سے متعلق خبروں کی تردید کردی

لاہور(قدرت روزنامہ) پاکستان مسلم لیگ ن کے رکن پنجاب اسمبلی غیاث الدین نے چوہدری پرویزالٰہی کی حمایت سے متعلق خبروں کی تردید کردی۔ جیو نیوز کے مطابق اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا ہے کہ مجھ سے متعلق چلنے والی خبر غلط ہے ، کسی سے ملاقات کی نہ استعفیٰ دینے کا سوچا اور نہ ہی استعفیٰ دوں گا ، میرا ووٹ پارٹی کی امانت ہے، امانت میں خیانت نہیں کر سکتا۔
قبل ازیں یہ خبر آئی تھی کہ جلیل شرقپوری کے مستعفی ہونے کے بعد ناروال سے منتخب ہونے والے لیگی ایم پی اے غیاث الدین نے بھی مسلم لیگ ق کے چوہدری پرویز الہٰی کی حمایت کر دی ہے ،ایم پی اے غیاث الدین نے اسپیکر پنجاب اسمبلی سے ملاقات میں اپنی حمایت کی یقین دہانی کروائی ۔ اس سے پہلے جلیل شرقپوری نے اسپیکر پنجاب اسمبلی پرویز الہیٰ سے ملاقات میں اپنا استعفیٰ پیش کیا، اسپیکر پنجاب اسمبلی نے استعفیٰ منظور کر کے جلیل شرقپوری کی جیتی ہوئی نشست 16 جولائی سے خالی قرار دے دی ، اس موقع پر سابق لیگی ایم پی اے کا کہنا تھا کہ آج شہبازشریف جس طرح اشتہاریوں کو ساتھ لے کر چل رہے ہیں میں کس طرح ان کے ساتھ چل سکتا ہوں، میں پہلے بھی تحریک انصاف میں تھا اب بھی تحریک انصاف کے ساتھ ہوں، میں چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کے ساتھ کھڑا ہوں۔

انہوں نے کہا کہ آج ایک سوچ اور نظرئیے کے تحت استعفیٰ دیا ہے،عمران خان کے نظرئیے اور فلاسفی کو پسند کرتے ہیں اسی لیے ان کے ساتھ ہیں، میری اپیل ہے کہ تمام حلقوں کے اندر محب وطن اور اسلام پسند لوگ تحریک انصاف کے امیدوار کو ووٹ دیں ، میری دعا ہے کہ عمران خان کا ویژن کامیاب ہو تاکہ جس مقصد کیلئے پاکستان بنا تھا یعنی لا الہ الا اللہ محمد رسول اللہ اس مقصد کو ہم حاصل کر سکیں۔

Recent Posts

سینیٹ کمیٹی خزانہ کی اسلامی بینکاری کو قوانین میں چھوٹ دینے کی مخالفت

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) سینیٹ قائمہ کمیٹی میں سینیٹرز نے اسلامی بینکاری کو چھوٹ دینے کی…

8 mins ago

کراچی میں دورانِ ڈکیتی مزاحمت پر فائرنگ سے باپ جاں بحق، بیٹا زخمی، ایک ڈاکو گرفتار

کراچی(قدرت روزنامہ)شہر قائد میں ڈکیتی کی واردات کے دوران مزاحمت پر والد جاں بحق اور…

33 mins ago

بانی ایم کیو ایم کا تقاریر پر پابندی کے خلاف سندھ ہائیکورٹ سے رجوع

کراچی(قدرت روزنامہ)بانی ایم کیو ایم نے سندھ ہائیکورٹ سے رجوع کرتے ہوئے نمائندگی کیلیے 2…

42 mins ago

دفاعی تجزیہ کاروں کا تعین آئی ایس پی آر اپنا خصوصی اختیار کیوں سمجھتا ہے؟ جواب طلب

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)اسلام آباد ہائیکورٹ نے جواب طلب کرلیا کہ دفاعی تجزیہ کاروں کا…

49 mins ago

کلرسیداں میں لڑکے سے زیادتی کی کوشش کے دوران ملزم زخمی

راولپنڈی(قدرت روزنامہ) کلرسیداں میں 15 سالہ لڑکے کے ساتھ زیادتی کی کوشش کے دوران متاثرہ…

1 hour ago

مخصوص نشست کیس: آٹھ ججز کی وضاحت پر چیف جسٹس کے نو سوالات، رجسٹرار کی رپورٹ جمع

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) مخصوص نشستوں کے کیس سے متعلق آٹھ ججز کے وضاحتی حکم نامے…

1 hour ago