ضمنی الیکشن ؛ لاہور اور فیصل آباد میں لڑائی جھگڑے‘ کہیں کارکن کا سر اور کہیں بیلٹ پیپر پھٹ گیا

لاہور (قدرت روزنامہ) صوبہ پنجاب کے 20 حلقوں میں ہونے والے ضمنی الیکشن کے دوران لاہور اور فیصل آباد کے مختلف پولنگ اسٹیشنز پر لڑائی جھگڑوں کے باعث کہیں کارکن کا سر اور کہیں بیلٹ پیپر پھٹ گیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق لاہور سے پنجاب اسمبلی حلقہ پی پی 168 مین اعوان مارکیٹ مین قائم پولنگ سٹیشن نمبر 50 اور 51 میں بدنظمی دیکھنے میں آئی جہاں ٹی ایل پی اور مسلم ن کے ووٹرز آمنے سامنے آگئے ، جس کی وجہ سے پولنگ سٹیشن 50 اور 51 میں ووٹ کاسٹ کرنے مشکل در پیش ہیں ، جس کے باعث پولیس کی اضافی نفری موقع پر تعینات کردی گئی ، 100 میٹر تک غیر متعلقہ افراد کو ہٹادیا گیا جب کہ پولیس کی ڈنڈا بردار فورس پولنگ سٹیشن کے باہر تعینات کردی گئی۔
بتایا گیا ہے کہ فیصل آبادسے پنجاب اسمبلی کے حلقہ پی پی 97 کے پولنگ اسٹیشن 72چک 106میں ہنگامہ آرائی ہوئی ، جھگڑا پولنگ ایجنٹ کے منع کرنے پر ہوا ، اس دوران پولیس اہلکاروں اور پولنگ ایجنٹس کی باہر جانے پر تکرار ہوئی ، اس دوران چک 106کھچیاں میں پولنگ کے دوران بدنظمی دیکھی گئی ، جس کے باعث پولنگ اسٹیشن 72پر پولیس ، ڈولفن ، رینجرز اہلکار پہنچ گئے۔

معلوم ہوا ہے کہ لاہور سے صوبائی اسمبلی کے حلقہ پی پی 158 مین پی ٹی آئی اور لیگی کارکنوں میں تصادم ہوا ، دھرم پورہ میں ایریگیشن ڈیپارٹمنٹ پولنگ اسٹیشن کے باہر ن لیگ اور پی ٹی آئی کارکن گتھم گتھا ہوگئے اس دوران ایک شخص کا سر پھٹ گیا جب کہ تصادم کے باعث پولنگ روک دی گئی۔ ادھر ضمنی الیکشن کے دوران شیخوپورہ میں اسلحہ برآمد ہونے پر 3 افراد کو گرفتار کرلیا گیا ، ڈی پی او فیصل مختارنے بتایا ہے کہ ناکہ بندی کے دوران مشکوک گاڑی کو روکا گیا اس دوران جب گاڑی کی تلاشی لی گئی تواس میں سے اسلحہ برآمد ہوا ، جس پر پولیس نے تین ملزمان کو جدید اسلحہ سمیت گرفتار کر کے مقدمہ درج کرلیا۔
یاد رہے کہ صوبہ پنجاب کے 20 حلقوں میں ہونے والے ضمنی الیکشن کے لیے میدان سج گیا اور آج ہونے والے انتہائی ضمنی انتخاب میں صوبے کے وزیراعلیٰ کا فیصلہ آج ہو جائے گا ، جس کے لیے لاہور، ملتان ، فیصل آباد سمیت پنجاب کے 14 اضلاع کے ضمنی انتخابات میں 175 امیدوار آمنے سامنے ہیں جب کہ صوبائی اسمبلی پنجاب کے20 حلقوں میں کل 45 لاکھ، 79 ہزار 898 ووٹرز ہیں، جن میں سے 24 لاکھ، 60 ہزار، 206 مرد ووٹرز ہیں جبکہ 21 لاکھ، 19 ہزار،692 خواتین ووٹرز ہیں ، عوام کی سہولت کیلئے 8300 ایس ایم ایس سروس کوفعال کر دیا گیا ہے۔
معلوم ہوا ہے کہ پنجاب اسمبلی کے لیے راولپنڈی کے حلقے پی پی 7، خوشاب میں پی پی 83، پی پی 90 بھکر 2، پی پی 97 فیصل آباد 1، پی پی 125 جھنگ، پی پی 127 جھنگ 4 ، پی پی 140 شیخوپورہ کی نشست پر ضمنی انتخابات کے لیے پولنگ جاری ہے، لاہور سے صوبائی اسمبلی کے حلقوں پی پی 158، پی پی 167، پی پی 168 اور پی پی 170 پر ووٹ ڈالے جا رہے ہیں ، اس کے علاوہ پی پی 202 ساہیوال، پی پی 217 ملتان، پی پی 224 لودھراں ون اور پی پی 228 لودھراں 5، پی پی 237 بہاولنگر، پی پی 272 مظفر گڑھ 5، پی پی 273 مظفر گڑھ 6، پی پی 282 لیہ اور پی پی 288 ڈیرہ غازی خان میں بھی ضمنی انتخاب ہورہا ہے۔

Recent Posts

سینیٹ کمیٹی خزانہ کی اسلامی بینکاری کو قوانین میں چھوٹ دینے کی مخالفت

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) سینیٹ قائمہ کمیٹی میں سینیٹرز نے اسلامی بینکاری کو چھوٹ دینے کی…

10 mins ago

کراچی میں دورانِ ڈکیتی مزاحمت پر فائرنگ سے باپ جاں بحق، بیٹا زخمی، ایک ڈاکو گرفتار

کراچی(قدرت روزنامہ)شہر قائد میں ڈکیتی کی واردات کے دوران مزاحمت پر والد جاں بحق اور…

35 mins ago

بانی ایم کیو ایم کا تقاریر پر پابندی کے خلاف سندھ ہائیکورٹ سے رجوع

کراچی(قدرت روزنامہ)بانی ایم کیو ایم نے سندھ ہائیکورٹ سے رجوع کرتے ہوئے نمائندگی کیلیے 2…

44 mins ago

دفاعی تجزیہ کاروں کا تعین آئی ایس پی آر اپنا خصوصی اختیار کیوں سمجھتا ہے؟ جواب طلب

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)اسلام آباد ہائیکورٹ نے جواب طلب کرلیا کہ دفاعی تجزیہ کاروں کا…

51 mins ago

کلرسیداں میں لڑکے سے زیادتی کی کوشش کے دوران ملزم زخمی

راولپنڈی(قدرت روزنامہ) کلرسیداں میں 15 سالہ لڑکے کے ساتھ زیادتی کی کوشش کے دوران متاثرہ…

1 hour ago

مخصوص نشست کیس: آٹھ ججز کی وضاحت پر چیف جسٹس کے نو سوالات، رجسٹرار کی رپورٹ جمع

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) مخصوص نشستوں کے کیس سے متعلق آٹھ ججز کے وضاحتی حکم نامے…

1 hour ago