لوگ باہر نکل آئے ‘ ٹرن آؤٹ 50 فیصد ہوا تو پی ٹی آئی کو کوئی ہرا نہیں سکتا ؛ فواد چوہدری

لاہور (قدرت روزنامہ) سابق وفاقی وزیر اطلاعات اور پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء فواد چوہدری نے کہا کہ لوگ باہر نکل آئے ‘ ٹرن آؤٹ 50 فیصد ہوا تو پی ٹی آئی کو کوئی ہرا نہیں سکتا ، جتنے گرفتار کریں ، جتنا زور لگانا چاہیں لگائیں لیکن کامیابی پی ٹی آئی کی ہو گی ، کل حمزہ شہباز کا بطور وزیر اعلیٰ آخری دن ہو گا۔ تفصیلات کے مطابق لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ٹرن آؤٹ ظاہر کرتا ہے حقیقی آزادی کے لیے لوگ باہر آئے ہیں ، پولنگ انتہائی اچھے ماحول میں جاری ہے تاہم چھوٹی موٹی شکایات ہیں لیکن بظاہر ماحول خوشگوار ہے اور موسم بھی ابھی تک ساتھ دے رہا ہے ، جن لوگوں کا ووٹ ہے فوراً پولنگ پر پہنچیں اور فرض ادا کریں۔
فواد چوہدری نے کہا کہ تحریک انصاف امن و امان کے ساتھ ووٹنگ چاہتی ہے ، قوم نے ووٹ سے انقلاب کا راستہ اختیار کیا ہے اسی لیے پنجاب میں عام انتخابات جیسا ماحول ہے ، ٹرن آوٹ ظاہر کرتا ہے کہ لوگ حقیقی آزادی کے لیے باہر آئے ہیں اور پنجاب اسمبلی سے استعفے بھی آنا شروع ہو گئے ہیں ، کل حمزہ شہباز کا بطور وزیر اعلیٰ آخری دن ہو گا۔

ادھر صوبہ پنجاب پر حکمرانی کے لیے ہونے والے ضمنی الیکشن کے فیصلہ کن معرکے میں وزیراعظم شہباز شریف نے ٹوئٹر کا محاذ سنبھال لیا جہاں وہ ووٹرز سے گھروں سے نکلنے اور ووٹ کا حق استعمال کرنے کی اپیل کرتے رہے ، اس دوران تحریک انصاف پر طنزیہ حملے بھی جاری رکھے۔

وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے پے در پے کیے گئے ٹویٹس میں کہا گیا ہے کہ پنجاب کے 20 حلقوں کے عوام سے اپیل ہے کہ بھرپور جذبے کے ساتھ گھروں سے نکلیں ، ووٹ کا حق استعمال کریں ، آپ کے مستقبل کا دارومدار اس پرچی پر ہے ، بزرگ، مائیں اور مرد و خواتین آج فیصلہ دیں کہ پنجاب اور پاکستان میں خدمت کا راج ہوگا ، نالائقی، جھوٹ اور کرپشن کا نہیں ، جھوٹ بولنے اور 100 یونٹ مفت بجلی کی سہولت چھیننے والوں کے خلاف واضح فیصلہ سنائیں۔

انہوں نے کہا کہ پنجاب کےضمنی انتخابات میں اپنا ووٹ ڈالتے ہوئے عمران نیازی حکومت کے پونے 4 سالہ سیاہ دورکی کرپشن ، نا اہلی ، معاشی تباہی ، مافیہ کی سہولت کاری و سرپرستی اور تبدیلی کے نام پر برپا کی گئی تباہی کے بارے میں ضرور سوچیے گا کیوں کہ پاکستان پی ٹی آئی کے دور میں اپنی منزل سے دور ہوگیا ، اس کا اظہار آپ نے اپنے ووٹ سے کرنا ہے۔

اپنے ٹویٹ میں وزیراعظم نے لکھا کہ پنجاب کو پونے 4 سال بدترین گورننس کا نشانہ بنایا گیا ، شہریوں کو مفت ادویات اور طلباء کو وظائف سے محروم کیا گیا ، سرکاری آسامیوں اور تبادلوں کی کھلےعام خرید و فروخت کی گئی ، شہری سہولیات کی حالت ابتر اور لاقانونیت عروج پررہی ، پنجاب کی جو حالت کی گئی وہ پنجاب کے لوگوں کی توہین سے کم نہیں۔

انہوں نے کہا کہ ایک شخص کی انا، اندازِ سیاست اور نااہلی نے ہمارے معاشرے کے حسن کو تہہ و بالا کرکے رکھ دیا ہے ، اپنا ووٹ قومی ترقی اور اپنے بچوں کے روشن مستقبل کے لیے ڈالیں ، آپ کا ووٹ ہی آپ کی طاقت ہے ، اس طاقت سے انتشار ، نفرت اور تقسیم کی سیاست کو مسترد کریں ، مجھے آپ کی قوتِ انتخاب پر پورا بھروسہ ہے۔

Recent Posts

سینیٹ کمیٹی خزانہ کی اسلامی بینکاری کو قوانین میں چھوٹ دینے کی مخالفت

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) سینیٹ قائمہ کمیٹی میں سینیٹرز نے اسلامی بینکاری کو چھوٹ دینے کی…

1 min ago

کراچی میں دورانِ ڈکیتی مزاحمت پر فائرنگ سے باپ جاں بحق، بیٹا زخمی، ایک ڈاکو گرفتار

کراچی(قدرت روزنامہ)شہر قائد میں ڈکیتی کی واردات کے دوران مزاحمت پر والد جاں بحق اور…

25 mins ago

بانی ایم کیو ایم کا تقاریر پر پابندی کے خلاف سندھ ہائیکورٹ سے رجوع

کراچی(قدرت روزنامہ)بانی ایم کیو ایم نے سندھ ہائیکورٹ سے رجوع کرتے ہوئے نمائندگی کیلیے 2…

34 mins ago

دفاعی تجزیہ کاروں کا تعین آئی ایس پی آر اپنا خصوصی اختیار کیوں سمجھتا ہے؟ جواب طلب

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)اسلام آباد ہائیکورٹ نے جواب طلب کرلیا کہ دفاعی تجزیہ کاروں کا…

41 mins ago

کلرسیداں میں لڑکے سے زیادتی کی کوشش کے دوران ملزم زخمی

راولپنڈی(قدرت روزنامہ) کلرسیداں میں 15 سالہ لڑکے کے ساتھ زیادتی کی کوشش کے دوران متاثرہ…

1 hour ago

مخصوص نشست کیس: آٹھ ججز کی وضاحت پر چیف جسٹس کے نو سوالات، رجسٹرار کی رپورٹ جمع

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) مخصوص نشستوں کے کیس سے متعلق آٹھ ججز کے وضاحتی حکم نامے…

1 hour ago