پی پی 288ڈیرہ غازی خان، پی ٹی آئی نے میدان مار لیا

ڈیرہ غازی خان(قدرت روزنامہ) پی پی 288ڈیرہ غازی خان، تمام پولنگ اسٹیشنز کا غیر سرکاری نتیجہ، پی ٹی آئی کے امیدوار نے میدان مار لیا ۔ نجی ٹی وی چینل نیو نیوز کے مطابق پی پی 288ڈیرہ خان کے تمام پولنگ اسٹیشنز کے غیر سرکاری غیر حتمی نتائج موصول ہو چکے ہیں۔ جن کے مطابق پی ٹی آئی کے سردار سیف کھوسہ 58015ووٹ لے کر کامیاب، ن لیگ کے عبدالقادر کھوسہ 32490ووٹ لےکر دوسرے نمبر پر ہیں۔
دوسری جانب پی پی 217ملتان کے تمام پولنگ اسٹیشنز کے غیر سرکاری غیر حتمی نتائج موصول ہو چکے ہیں۔ نتائج کے مطابق پی ٹی آئی کے امیدوار زین قریشی 41483ووٹ لے کر کامیاب ہو گئے ہیں، جبکہ ن لیگ کے امیدوار سلیمان نعیم 32698ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر ہیں۔نجی ٹی وی چینل اے آر وائے نیوز کے مطابق پنجاب ضمنی انتخابات کے 40فیصد غیر سرکاری غیر حتمی نتائج وصول ہو چکے ہیں۔

غیر سرکاری نتائج کے مطابق پی ٹی آئی نےضمنی انتخابات میں17نشستوں پر برتری حاصل کر لی ہے، جبکہ پاکستان مسلم لیگ ن 2نشستوں پر آگے ہے۔اسی طرح آزاد امیدوار کو 1نشست پر برتری حاصل ہے۔واضح رہے کہ پنجاب میں20 حلقوں میں ہونے والے ضمنی انتخابات کے نتائج آنے کاسلسلہ شروع ہوگیا ہے،پی پی 150لاہور،ووٹوں کی برتری میں تحریک انصاف کے امیدوار نے ن لیگ سے آگے ۔
جیو نیوز کے مطابق پی پی 150لاہور، 30پولنگ اسٹیشنز کا غیر سرکاری غیر حتمی نتیجہ، تحریک انصاف کے اکرم عثمان 5632ووٹ لے کر آگے،مسلم لیگ ن کے احسن شرافت 4757ووٹ لے کر پیچھے۔پی پی 170لاہور، 10پولنگ اسٹیشنز کا غیر سرکاری غیر حتمی نتیجہ، پی ٹی آئی کے ظہیر عباس 2742ووٹ لے کر آگے، ن لیگ کے محمد امین 1583ووٹ لے کر پیچھے۔دوسری جانب ساہیوال پی پی 202 میں مسلم لیگ ن کے امیدوارملک نعمان احمد لنگڑیال مدمقابل پی ٹی آئی کے امیدوارمیجر رمحمد غلام سرور ووٹوں میں آگے ہیں۔
غیرحتمی اور غیرسرکاری نتائج کے مطابق مسلم لیگ ن کے امیدوارملک نعمان احمد لنگڑیال نے اب تک حاصل ہونے والے نتائج کے تحت7891 ووٹ حاصل کیے ، جبکہ تحریک انصاف کے امیدوارمیجر رمحمد غلام سرور 6388 ووٹوں کے ساتھ پیچھے ہیں۔یاد رہے پنجاب کے 20 حلقوں میں پولنگ کا عمل صبح 8 بجے سے شام پانچ بجے تک جاری رہا۔ پنجاب میں پی پی 7 راولپنڈی، پی پی 83 خوشاب، پی پی 90 بھکر، پی پی 97 فیصل آباد، پی پی 125 جھنگ، پی پی127 جھنگ، پی پی 140 شیخوپورہ، پی پی 158 لاہور، پی پی 167 لاہور، پی پی168 لاہور، پی پی 170 لاہور، پی پی202 ساہیوال، پی پی217 ملتان، پی پی224 لودھراں، پی پی228 لودھراں، پی پی237 بہاولنگر، پی پی 272 مظفر گڑھ، پی پی282 لیہ اور پی پی 288 ڈیرہ غازی خان میں ضمنی انتخابات کیلئے ووٹنگ ہوئی۔
20 حلقوں میں پولنگ اسٹیشنز کی کل تعداد 3,131 ہے جن میں 676 انتہائی حساس، 1194 حساس اور 1271 نارمل پولنگ اسٹیشنز ہیں. بیس نشستوں پر ہونے والے ضمنی انتخابات میں کل ووٹرز کی تعداد 45 لاکھ 79 ہزار آٹھ سو اٹھانوے ہے الیکشن کمیشن آف پاکستان کے مطابق 14 اضلاع میں 20 ضمنی انتخابی حلقوں میں رجسٹرڈ ووٹرز کی تعداد 45 لاکھ 79 ہزار898 ووٹرز ہیں، 20 حلقوں میں21 لاکھ 19 ہزار 692 خواتین ووٹرز رجسٹرڈ ہیں، 20 حلقوں میں 24 لاکھ 60 ہزار 206 مرد ووٹرز ہیں، لاہور کے چار صوبائی اسمبلی کے حلقوں میں کل7 لاکھ 20 ہزار، 997 ہیں۔

Recent Posts

پاکستان بھر میں خطرناک ’ایکس ڈی آر ٹائیفائیڈ‘ پھیلنے لگا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)اینٹی بائیوٹکس سمیت دیگر ادویات کو بے اثر کرنے والے ٹائیفائیڈ بخار…

16 mins ago

سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ،ایک بار پھر بلند ترین سطح پر پہنچ گئی

کراچی(قدرت روزنامہ) سونے کی عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں قیمتوں میں آج پھر بڑا اضافہ…

40 mins ago

نیہا ککڑ سے طلاق کی خبروں پر روہن پریت سنگھ نے سچائی سے پردہ اٹھا دیا

ممبئی(قدرت روزنامہ) بالی ووڈ کی مشہور گلوکار جوڑی روہن پریت سنگھ اور نیہا ککڑ کے…

54 mins ago

‘پاکستان کو بدنام کرنا بند کرو’، فضا علی کو امریکا میں ریلز بنانا مہنگا پڑگیا

امریکا(قدرت روزنامہ) پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف میزبان، ماڈل اور اداکارہ فضا علی کو بولڈ…

56 mins ago

عدلیہ کبھی مارشل لا کے سامنے کھڑی نہیں ہوئی اور آئینی ترمیم پر شور مچا ہوا ہے، عرفان صدیقی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)مسلم لیگ (ن) کے سینیٹر عرفان صدیقی نے کہا ہے کہ مخصوص نشستیں…

1 hour ago

سینیٹرز نے بھی اپنی تنخواہوں و مراعات میں اضافے کا اختیار سینیٹ کو دینے کی ترمیم پیش کردی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)ارکان قومی اسمبلی کی طرز پر سینیٹرز نے بھی تںخواہوں اور مراعات میں…

1 hour ago