چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کا شہباز گل کی گرفتاری پر ردعمل

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے شہباز گل کی گرفتاری پر ردعمل دے دیا۔ تفصیلات کے مطابق اپنے ایک ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ محض عوام کو خوفزدہ کرنے اور انتخاب میں دھاندلی کے پیشِ نظر شہباز گل کی غیرقانونی گرفتاری کی شدید مذمت کرتا ہوں ، یہ فسطائی حربے مؤثر ثابت ہوں گے نہ ہی ہمارے لوگ اپنا حقِ رائے دہی استعمال کرنے سے باز آئیں گے ، امپورٹڈ حکومت کے سرپرستوں کو اس نقصان کا احساس ہونا چاہئیے جو وہ ہماری قوم کو پہنچا رہے ہیں۔

خیال رہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء شہباز گل کو مظفر گڑھ سے گرفتار کر لیا گیا ‘ وزیر داخلہ پنجاب عطاء تارڑ نے تصدیق کردی ، وزیر داخلہ پنجاب عطاء تارڑ نے کہا ہے کہ شہباز گل کو مظفر گڑھ سے ایف سی کے بیج لگے مسلحہ افراد ساتھ رکھنے پر پولیس نے گرفتار کرلیا ہے ، شہباز گل کو دفعہ 144 کی خلاف ورزی پر گرفتار کیا گیا۔

بتایا گیا ہے کہ قبل ازیں‌ پولیس اہلکاروں نے ان سے مذاکرات بھی کیے تھے لیکن شہباز گل کا کہنا تھا کہ وہ گارڈز کے ہمراہ واپس جائیں گے جب کہ گرفتاری پر شہباز گل کا موقف سامنے آیا ہے کہ انہیں بغیر ورانٹ کے گرفتار کیا گیا۔ علاوہ ازیں لاہور سے صوبائی اسمبلی کے حلقہ پی پی 158 مین ہونے والے ضمنی الیکشن کے دسوران ہوئے لڑائی جھگڑے کے باعث تحریک انصاف کے رہنما جمشید اقبال چیمہ کو گرفتار کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا ، وزیرداخلہ پنجاب عطا اللہ تارڑ نے جمشید اقبال چیمہ اور سعید مہیس کی گرفتاری کا حکم دے دیا ہے ، اس حوالے سے عطا تارڑ نے الزام عائد کیا ہے کہ جمشید چیمہ اور سعید مہیس نے تشدد کر کے لیگی کارکن کاسر پھاڑا ، پی پی 158 سے مسلم لیگ ن کے امیدوار احسن شرافت پر امن رہے، کسی کو امن و امان خراب کرنے کی اجازت نہیں دی جاسکتی ، اسی لیے جمشید اقبال چیمہ اور سعید مہیس کی گرفتاری کا حکم دیا ہے۔
اسی حوالے سے تحریک انصاف کے رہنما جمشید اقبال چیمہ کی اہلیہ مسرت جمشید اقبال نے کہا ہے کہ جمشید اقبال چیمہ ایک پر امن شہری ہیں ، جمشید چیمہ پر پہلے بھی مقدمے بنائے ہیں ، آج مسلم لیگ ن کی سیاست ختم ہونے کا دن ہے ، اس وجہ سے یہ لوگ بوکھلاہٹ کا شکار ہیں ، میری گاڑی پرگلوں بٹوں نے حملہ کیا ، اپنے کارکن کو خود ہی زخمی کرکے ہم پر الزام دے رہے ہیں۔

Recent Posts

پاکستان بھر میں خطرناک ’ایکس ڈی آر ٹائیفائیڈ‘ پھیلنے لگا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)اینٹی بائیوٹکس سمیت دیگر ادویات کو بے اثر کرنے والے ٹائیفائیڈ بخار…

24 mins ago

سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ،ایک بار پھر بلند ترین سطح پر پہنچ گئی

کراچی(قدرت روزنامہ) سونے کی عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں قیمتوں میں آج پھر بڑا اضافہ…

48 mins ago

نیہا ککڑ سے طلاق کی خبروں پر روہن پریت سنگھ نے سچائی سے پردہ اٹھا دیا

ممبئی(قدرت روزنامہ) بالی ووڈ کی مشہور گلوکار جوڑی روہن پریت سنگھ اور نیہا ککڑ کے…

1 hour ago

‘پاکستان کو بدنام کرنا بند کرو’، فضا علی کو امریکا میں ریلز بنانا مہنگا پڑگیا

امریکا(قدرت روزنامہ) پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف میزبان، ماڈل اور اداکارہ فضا علی کو بولڈ…

1 hour ago

عدلیہ کبھی مارشل لا کے سامنے کھڑی نہیں ہوئی اور آئینی ترمیم پر شور مچا ہوا ہے، عرفان صدیقی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)مسلم لیگ (ن) کے سینیٹر عرفان صدیقی نے کہا ہے کہ مخصوص نشستیں…

1 hour ago

سینیٹرز نے بھی اپنی تنخواہوں و مراعات میں اضافے کا اختیار سینیٹ کو دینے کی ترمیم پیش کردی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)ارکان قومی اسمبلی کی طرز پر سینیٹرز نے بھی تںخواہوں اور مراعات میں…

2 hours ago