جدہ (قدرت روزنامہ)سعودی ولی عہد محمد بن سلمان نے کہا ہے کہ سعودی عرب 2027تک یومیہ بنیادوں پر تیل کی پیداواری صلاحیت 13ملین بیرل تک کرے گا۔
شہزادہ محمد بن سلمان نے کہا کہ سعودی عرب کی موجودہ پیداواری صلاحیت 12ملین بیرل یومیہ ہے جس میں بتدریج اضافہ کیا جائیگا۔جدہ کانفرنس برائے امن و ترقی سے محمد بن سلمان نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ صاف توانائی، فوسل فیول ٹیکنالوجیز میں مزید سرمایہ کاری کی ضرورت ہے۔انہوں نے کہا ہے کہ سعودی عرب 2027تک یومیہ بنیادوں پر تیل کی پیداواری صلاحیت 13ملین بیرل تک کرے گا،سعودی عرب کی موجودہ پیداواری صلاحیت 12ملین بیرل یومیہ ہے جس میں بتدریج اضافہ کیا جائیگا۔ انہوں نے کہا کہ غیر حقیقی اخراج کی پالیسیاں افراط زر میں اضافے کا باعث بنیں گی، غیر حقیقی پالیسیوں سے توانائی کی قیمتوں میں اضافہ ہوگا۔انہوں نے کہا کہ عالمی معیشت کو سہارا دینے کے لیے مزید مشترکہ کوششوں کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ توانائی کے پائیدار ذرائع کیلئے حقیقت پسندانہ، ذمہ دارانہ نقطہ نظر کی ضرورت ہے۔
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)نامور مذہبی اسکالر مولانا طارق جمیل نے وی پی این پر پابندی…
اسلام آباد(قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما علی محمد خان کا کہنا…
اسلام آباد(قدرت روزنامہ) مشیر وزیر اعظم برائے سیاسی امور رانا ثنا اللہ نے کہا ہے…
اسلام اآباد(قدرت روزنامہ)امارات میں جاری ویزا ایمنسٹی اسکیم کے حوالے سے دبئی امیگریشن نے جیو…
ممبئی(قدرت روزنامہ)وینا ناگدا بھارت کی وہ مشہور مہندی آرٹسٹ ہیں جو اپنے خوبصورت آرٹ اور…
اسلام آباد(قدرت روزنامہ)پاکستان میں روزانہ غیر اخلاقی ویب سائٹس تک رسائی کی 2 کروڑ کوششوں…