پنجاب ضمنی انتخابات، مسلم لیگ ن نے شکست تسلیم کرلی

لاہور(قدرت روزنامہ) پنجاب ضمنی انتخابات، مسلم لیگ ن نے شکست تسلیم کرلی . دل سے تسلیم کرتا ہوں تحریک انصاف کو تاریخی فتح حاصل ہوئی، لیگی رہنما ملک احمد خان کابیان .

تفصیلات کے مطابق پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما ملک احمد خان نے پنجاب ضمنی انتخابات میں ن لیگ کی شکست تسلیم کرتے ہوئے کہا ہے کہ دل سے تسلیم کرتا ہوں کہ تحریک انصاف کو تاریخی فتح حاصل ہوئی ہے .
انہوں نے مزید کہا کہ عوام کا ووٹ ہمارے خلاف آیا ہے، بہت مشکل صورتحال ہے، وفاق میں بھی ایک اتحادی حکومت ہے، ہم اپنی شکست تسلیم کرتے ہیں، واضح رہے کہ پنجاب ضمنی انتخابات کے 40فیصد غیر سرکاری غیر حتمی نتائج وصول ہو چکے ہیں . غیر سرکاری نتائج کے مطابق پی ٹی آئی نےضمنی انتخابات میں17نشستوں پر برتری حاصل کر لی ہے، جبکہ پاکستان مسلم لیگ ن 2نشستوں پر آگے ہے .

اسی طرح آزاد امیدوار کو 1نشست پر برتری حاصل ہے . واضح رہے کہ پنجاب میں20 حلقوں میں ہونے والے ضمنی انتخابات کے نتائج آنے کاسلسلہ شروع ہوگیا ہے،پی پی 150لاہور،ووٹوں کی برتری میں تحریک انصاف کے امیدوار نے ن لیگ سے آگے . یاد رہے پنجاب کے 20 حلقوں میں پولنگ کا عمل صبح 8 بجے سے شام پانچ بجے تک جاری رہا . پنجاب میں پی پی 7 راولپنڈی، پی پی 83 خوشاب، پی پی 90 بھکر، پی پی 97 فیصل آباد، پی پی 125 جھنگ، پی پی127 جھنگ، پی پی 140 شیخوپورہ، پی پی 158 لاہور، پی پی 167 لاہور، پی پی168 لاہور، پی پی 170 لاہور، پی پی202 ساہیوال، پی پی217 ملتان، پی پی224 لودھراں، پی پی228 لودھراں، پی پی237 بہاولنگر، پی پی 272 مظفر گڑھ، پی پی282 لیہ اور پی پی 288 ڈیرہ غازی خان میں ضمنی انتخابات کیلئے ووٹنگ ہوئی .
20 حلقوں میں پولنگ اسٹیشنز کی کل تعداد 3,131 ہے جن میں 676 انتہائی حساس، 1194 حساس اور 1271 نارمل پولنگ اسٹیشنز ہیں. بیس نشستوں پر ہونے والے ضمنی انتخابات میں کل ووٹرز کی تعداد 45 لاکھ 79 ہزار آٹھ سو اٹھانوے ہے الیکشن کمیشن آف پاکستان کے مطابق 14 اضلاع میں 20 ضمنی انتخابی حلقوں میں رجسٹرڈ ووٹرز کی تعداد 45 لاکھ 79 ہزار898 ووٹرز ہیں، 20 حلقوں میں21 لاکھ 19 ہزار 692 خواتین ووٹرز رجسٹرڈ ہیں، 20 حلقوں میں 24 لاکھ 60 ہزار 206 مرد ووٹرز ہیں، لاہور کے چار صوبائی اسمبلی کے حلقوں میں کل7 لاکھ 20 ہزار، 997 ہیں .

. .

متعلقہ خبریں