ہوا کا رخ بدل چکا ہے، (ن) لیگ کی کشتی ڈوب رہی ہے‘چودھری پرویزالٰہی

لاہور(قدرت روزنامہ) سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویزالٰہی نے کہا ہے کہ عمران خان کا ویژن، انتھک محنت اور اسٹریٹجی انشااللہ رنگ لائے گی، قوم جان چکی ہے کہ عمران خان کی قیادت میں ہی ملک موجودہ سیاسی چیلنجوں کا مقابلہ کر سکتا ہے، عمران خان نے جرات سے نااہل حکمرانوں کو للکار کر غریب عوام کی آواز بلند کی، انشاء اللہ ظالموں اور متکبروں کا تختہ الٹ جائے گا، پنجاب کے عوام لوٹوں اور ان کے خریداروں کو نشان عبرت بنا دیں گے۔
انہوں نے کہا کہ تین ماہ سے عوام پر پٹرول، بجلی اور گیس کے بم گرانے والی امپورٹڈ حکومت سے عوام آج حساب لیں گے، عوام اپنے ووٹ کی طاقت سے پنجاب کی غیر قانونی حکومت کا خاتمہ کر دیں گے، عوام کا فیصلہ آنے کی دیر ہے، (ن) لیگ پنجاب میں قصہ پارینہ بن جائے گی، الیکشن کمیشن نے پارسائی کے دعوے تو بہت کیے ہیں لیکن اس کا اصل امتحان آج ہے، تمام ملکی اور غیر ملکی سروے اور میڈیا رپورٹیں پی ٹی آئی امیدواروں کی کامیابی کی پیش گوئی کر چکی ہیں، ہمارے کارکن رزلٹ ملنے تک پولنگ اسٹیشنوں کے باہر پہرہ دیں گے۔

چودھری پرویزالٰہی نے مزید کہا کہ حمزہ شہباز نے سپریم کورٹ میں جو کہا اس پر عمل نہیں کیا، شہبازشریف اور حمزہ شریف نے نتائج چوری کرنے کی کوشش کی تو اس پر عوام کے ردعمل کے ذمہ دار خود ہوں گے، ہوا کا رخ بدل چکا ہے، ن لیگ کی کشتی ڈوب رہی ہے، یہ دیکھ کر ہی ان کے ارکان اب استعفے دے رہے ہیں۔

Recent Posts

پاکستان میں ہر الیکشن چوری ہوا،کسی نے کوئی سبق نہیں سیکھا، شاہد خاقان عباسی

مری (قدرت روزنامہ) سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ ملک اس…

20 mins ago

ٹی 20 کرکٹ میں سب سے زیادہ چھکے، ویسٹ انڈین بلے باز نے ہم وطن کرس گیل کا ریکارڈ توڑ دیا

جمیکا (قدرت روزنامہ) ویسٹ انڈیز کے جارح مزاج بلے باز نکولس پوران نے ٹی 20…

23 mins ago

چاہتے ہیں ترامیم اتفاق رائے سے منظور ہوں، آئینی عدالت کے حق میں ہیں،فضل الرحمان

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)سربراہ جمعیت علمائے اسلام (ف) مولانا فضل الرحمان کا کہنا ہے کہ مدت…

25 mins ago

پاکستان بھر میں خطرناک ’ایکس ڈی آر ٹائیفائیڈ‘ پھیلنے لگا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)اینٹی بائیوٹکس سمیت دیگر ادویات کو بے اثر کرنے والے ٹائیفائیڈ بخار…

2 hours ago

سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ،ایک بار پھر بلند ترین سطح پر پہنچ گئی

کراچی(قدرت روزنامہ) سونے کی عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں قیمتوں میں آج پھر بڑا اضافہ…

3 hours ago

نیہا ککڑ سے طلاق کی خبروں پر روہن پریت سنگھ نے سچائی سے پردہ اٹھا دیا

ممبئی(قدرت روزنامہ) بالی ووڈ کی مشہور گلوکار جوڑی روہن پریت سنگھ اور نیہا ککڑ کے…

3 hours ago