حکومت کا شیخ رشیدکی لیک آڈیو کی انکوائری کرانےکا فیصلہ

لاہور(قدرت روزنامہ) حکومت کا شیخ رشیدکی لیک آڈیو کی انکوائری کرانےکا فیصلہ۔شیخ رشید کی آڈیو لیک سامنے آنے کے بعد عوام ان کی اصلیت جان چکے ہیں، پی ٹی آئی کوشفاف الیکشن لڑنا ہی نہیں آتا، مریم اورنگ زیب کا بیان۔ تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ حکومت کی جانب سے شیخ رشید کی آڈیو لیک کے حوالے سے انکوائری کرانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ شیخ رشید کی آڈیو لیک سامنے آنے کے بعد عوام ان کی اصلیت جان چکے ہیں، پی ٹی آئی کوشفاف الیکشن لڑنا ہی نہیں آتا۔خیال رہے کہ عوامی مسلم لیگ (اے ایم ایل) کے رہنما اور چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کے قریبی ساتھی شیخ رشید احمد کی ن لیگ کے سابق رکن پنجاب اسمبلی میاں جلیل شرقپوری سے متعلق مبینہ آڈیو سوشل میڈیا پر لیک ہوئی ہے۔

آڈیو لیک میں مبینہ طور پر شیخ رشید گل زمان نامی شخص سے رقم کی ادائیگی سے متعلق بات کر رہے ہیں، وہ کہہ رہے ہیں کہ ‘ پھر کل شرقپوری کو بھی آپ نے پیمنٹ دے دی ہے، گل زمان نامی شخص نے کہا کہ یہ ٹیلی فون ہے خدا کے بندے، صورت حال دیکھنا، بیڑا پار ہوگا انشاء اللہ۔بعد ازاں شیخ رشید نے آڈیو لیک کی تصدیق کرتے ہوئے کہا تھا کہ آڈیو لیک میں ان کی آواز ہے لیکن وہ مذاق کررہے تھے۔
دوسری جانب گل زمان نامی شخص نے شیخ رشید سے فون پر بات کی تصدیق کر دی ہے۔سابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید سے ن لیگ کے سابق رکن پنجاب اسمبلی میاں جلیل شرقپوری سے متعلق ٹیلی فون پر بات کرنے والےگل زمان نامی شخص نے شیخ رشید سے فون پر بات کی تصدیق کردی۔گل زمان کا کہنا ہےکہ صبح شیخ رشید نے فون پر ادائیگی کی بات کی تو انہیں روک دیا، جلیل شرقپوری کو جانتا ہوں نہ کبھی ملاقات ہوئی۔
گل زمان کے مطابق انہیں معلوم نہیں کہ شیخ رشید کے ذہن میں کیا تھا کہ ایسا سوال کیا، میرا اس قسم کی باتوں سے کوئی تعلق نہیں، چوہدری برادران سے میرا تعلق 25 سال پرانا ہے۔خیال رہے کہ عوامی مسلم لیگ کے سربراہ اور چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی ٹیم کے اہم رکن شیخ رشید احمد کی ن لیگ کے سابق رکن پنجاب اسمبلی میاں جلیل شرقپوری سے متعلق آڈیو سوشل میڈیا پر لیک ہوگئی ہے۔

Recent Posts

پاکستان میں ہر الیکشن چوری ہوا،کسی نے کوئی سبق نہیں سیکھا، شاہد خاقان عباسی

مری (قدرت روزنامہ) سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ ملک اس…

21 mins ago

ٹی 20 کرکٹ میں سب سے زیادہ چھکے، ویسٹ انڈین بلے باز نے ہم وطن کرس گیل کا ریکارڈ توڑ دیا

جمیکا (قدرت روزنامہ) ویسٹ انڈیز کے جارح مزاج بلے باز نکولس پوران نے ٹی 20…

24 mins ago

چاہتے ہیں ترامیم اتفاق رائے سے منظور ہوں، آئینی عدالت کے حق میں ہیں،فضل الرحمان

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)سربراہ جمعیت علمائے اسلام (ف) مولانا فضل الرحمان کا کہنا ہے کہ مدت…

26 mins ago

پاکستان بھر میں خطرناک ’ایکس ڈی آر ٹائیفائیڈ‘ پھیلنے لگا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)اینٹی بائیوٹکس سمیت دیگر ادویات کو بے اثر کرنے والے ٹائیفائیڈ بخار…

2 hours ago

سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ،ایک بار پھر بلند ترین سطح پر پہنچ گئی

کراچی(قدرت روزنامہ) سونے کی عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں قیمتوں میں آج پھر بڑا اضافہ…

3 hours ago

نیہا ککڑ سے طلاق کی خبروں پر روہن پریت سنگھ نے سچائی سے پردہ اٹھا دیا

ممبئی(قدرت روزنامہ) بالی ووڈ کی مشہور گلوکار جوڑی روہن پریت سنگھ اور نیہا ککڑ کے…

3 hours ago