ہم نے نہ صرف ن لیگ کے امیدواروں کو بلکہ پوری اسٹیٹ مشینری کو شکست دی، عمران خان

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے کہا ہے کہ ہم نے نہ صرف ن لیگ کے امیدواروں کو بلکہ پوری اسٹیٹ مشینری ، پولیس کی طرف سے ہراساں کیے جانے اور جانبدار الیکشن کمیشن کو شکست دی۔تفصیلات کے مطابق سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ایک ٹویٹ میں چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے کہا ہے کہ میں سب سے پہلے اپنے پی ٹی آئی ورکرز اور پنجاب کے ووٹرز کا شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں کہ انہوں نے صرف پی ایم ایل این کے امیدواروں کو ہی نہیں بلکہ پوری ریاستی مشینری، خاص طور پر پولیس کی طرف سے ہراساں کیے جانے، اور مکمل طور پر جانبدار ای سی پی کو شکست دی۔
ہمارے تمام اتحادیوں، PMLQ، MWM اور سنی اتحاد کونسل کا شکریہ۔واضح رہے کہ پنجاب کے ضمنی انتخابات،غیر سرکاری نتائج کا سلسلہ جاری،پی ٹی آئی11نشستوں پرکامیاب، ن لیگ صرف ایک سیٹ جیت سکی۔

تفصیلات کے مطابق پنجاب اسمبلی کی 20 نشستوں پر ضمنی انتخابات کے نتائج آنے کا سلسلہ جاری ہے اور اب تک کے نتائج کے مطابق پاکستان تحریک انصاف 11 نشستوں پر کامیاب قرار پائی ہے اور اسے مزید 7 سیٹوں پر برتری حاصل ہے۔

پنجاب کے 14 اضلاع کی 20 نشستوں پر پولنگ صبح 8 بجے سے شام 5 بجے تک بغیر کسی وقفے سے جاری رہی۔اب تک کے غیرسرکاری و غیر حتمی نتائج کے مطابق پاکستان تحریک انصاف نے 10 نشستیں جیت لی ہیں اور 7 پر برتری حاصل ہے جبکہ ن لیگ نے ایک نشست جیتی ہے۔خوشاب میں پنجاب اسمبلی کے حلقے پی پی 83 کے تمام 215 پولنگ اسٹیشنز کے غیر سرکاری و غیر حتمی نتیجے کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے ملک حسن اسلم خان 48475 ووٹ لے کر جیت گئے۔
آزاد امیدوار محمد آصف ملک نے 41752 ووٹ حاصل کرکے دوسرے نمبر پر رہے۔پی پی 140 شیخوپورہ کے تمام 165 پولنگ اسٹیشنزکاغیرسرکاری و غیرحتمی نتیجے کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے خرم شہزاد ورک 49734 ووٹ لے کر جیتے جبکہ مسلم لیگ ن کے میاں خالد محمود نے 32812 ووٹ حاصل کیے۔پی پی 202 ساہیوال 7 کے مکمل 176 پولنگ اسٹیشنز کے غیر حتمی و غیر سرکاری نتائج کے مطابق تحریک انصاف کے میجر (ر) محمد غلام سرور نے اپ سیٹ کردیا ہے اور ملک نعمان لنگڑیال کو شکست دے دی ہے۔
پی ٹی آئی کے میجر (ر) محمد غلام سرور 61989 ووٹ لے کر کامیاب قرار پائے جبکہ مسلم لیگ ن کے ملک نعمان احمد لنگڑیال نے 59167 ووٹ حاصل کرسکے۔پی پی 224 لودھراں کے تمام 158 پولنگ اسٹیشنز کے غیر سرکاری و غیر حتمی نتیجے کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے محمد عامر اقبال شاہ 69881 ووٹ لے کر جیتے جبکہ پاکستان مسلم لیگ ن کے زوار حسین وڑائچ نے 56214 ووٹ حاصل کیے۔
پی پی 282 لیہ کے 130 تمام پولنگ اسٹیشنز کے غیر سرکاری و غیر حتمی نتیجے کے تحت پاکستان تحریک انصاف کے قیصر عباس خان 43922 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے جبکہ پاکستان مسلم لیگ ن کے محمد طاہر رندھاوا نے 29726 ووٹ حاصل کیے۔پی پی 288 ڈیرہ غازی خان کے 145 مکمل پولنگ اسٹیشنز کا غیر سرکاری غیر حتمی نتیجے کے تحت پاکستان تحریک انصاف کےسردارمحمدسیف الدین کھوسہ 58885 ووٹ لےکر کامیاب ہوگئے۔

Recent Posts

آئی ایم ایف نے پاکستان کیلئے 7ارب ڈالرکے قرض کی منظوری دیدی

نیویارک (قدرت روزنامہ)آئی ایم ایف ایگزیکٹو بورڈنے پاکستان کیلئے 7ارب ڈالرکے بیل آؤٹ پیکج کی…

4 mins ago

پاکستان میں ہر الیکشن چوری ہوا،کسی نے کوئی سبق نہیں سیکھا، شاہد خاقان عباسی

مری (قدرت روزنامہ) سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ ملک اس…

25 mins ago

ٹی 20 کرکٹ میں سب سے زیادہ چھکے، ویسٹ انڈین بلے باز نے ہم وطن کرس گیل کا ریکارڈ توڑ دیا

جمیکا (قدرت روزنامہ) ویسٹ انڈیز کے جارح مزاج بلے باز نکولس پوران نے ٹی 20…

28 mins ago

چاہتے ہیں ترامیم اتفاق رائے سے منظور ہوں، آئینی عدالت کے حق میں ہیں،فضل الرحمان

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)سربراہ جمعیت علمائے اسلام (ف) مولانا فضل الرحمان کا کہنا ہے کہ مدت…

31 mins ago

پاکستان بھر میں خطرناک ’ایکس ڈی آر ٹائیفائیڈ‘ پھیلنے لگا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)اینٹی بائیوٹکس سمیت دیگر ادویات کو بے اثر کرنے والے ٹائیفائیڈ بخار…

2 hours ago

سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ،ایک بار پھر بلند ترین سطح پر پہنچ گئی

کراچی(قدرت روزنامہ) سونے کی عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں قیمتوں میں آج پھر بڑا اضافہ…

3 hours ago