مسجد الحرام میں دوہفتوں کے دوران 12ملین لیٹر آب زم زم تقسیم

مکہ مکرمہ(قدرت روزنامہ)سعودی عرب کے ادارہ برائے امورالحرمین الشریفین نے کہا ہے کہ دوہفتوں کے دوران مسجد الحرام میں 12ملین لیٹرآب زم زم تقسیم کیا گیا۔سعودی میڈیا نے آب زم زم کی تقسیم کے ادارے سقیا زم زم کے ڈائریکٹرعبدالرحمان الزھرانی کے حوالے سے بتایا کہ مسجد الحرام میں ضیوف الرحمان کو مستقل بنیادوں پرآب زم زم کی فراہمی یقینی بنانے کے لیے متعدد

انتظامات کیے گئے ہیں۔رواں ماہ (ذی الحجہ)کی یکم تاریخ سے 15 تک ادار ے کے کارکنوں نے مختلف طریقوں سے زائرین اورحجاج میں آب زم زم تقسیم کیا۔زم زم کی فراہمی اور تقسیم کے حوالے سے الزھرانیکا کہنا تھا کہ ادارے کے کارکنوں کو شولڈرکولرز خصوصی طورپرفراہم کیے جاتے ہیں جن میں ہرکولر میں 40 لیٹرپانی کی گنجائش ہے، اس کے علاوہ 330 ملی لیٹروالی بوتلوں کے ذریعے بھی آب زم زم فراہم کیا جاتا ہے۔ علاوہ ازیں آب زم زم حجاج کوفراہم کرنے لیے سمارٹ ٹرالیوں کی سہولت بھی فراہم کی گئی ہے،سمارٹ ٹرالیاں مختلف مقامات پرمخصوص حصے میں گھومتی ہیں جن پرآب زم زم کی چھوٹی بوتلیں رکھی ہوتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ شولڈرکولرز کے علاوہ حرم شریف کے مختلف مقامات پرآب زم زم کے کولرز موجود ہیں، مذکورہ کولرز مسجد الحرام کے اندر اور بیرونی صحنوں میں بھی رکھے جاتے ہیں۔الزھرانی نے کہاکہ بوتلوں کے ذریعے آب زمزم فراہم کرنے کیلئے 1150کارکنوں کو متعین کیاجاتا ہے جو مختلف اوقات میں ڈیوٹی دیتے ہیں،آب زم زم کی ٹرالیوں اور کولروں کی صفائی اور ان کی دیکھ بھال کیلئے بھی کارکن تعینات ہیں جو مستقل بنیادوں ہرکولر کی صفائی اور سینیٹائزنگ کرتے ہیں۔انہوں نے بتایا کہ مسجد الحرام میں موجود آب زمزم کے کولروں کا مستقل بنیادوں پرمعائنہ کیاجاتا ہے، ان کی صفائی کیلئے مقررٹیم پر150نگران بھی تعینات ہیں جو کولروں کو دھلوانے اوران میں آب زم زم بھرنے کے بعد انہیں مقررہ مقامات پررکھواتے ہیں۔

Recent Posts

وی پی این کے حوالے سے اسلامی نظریاتی کونسل کا فتویٰ غلط ہے، مولانا طارق جمیل

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)نامور مذہبی اسکالر مولانا طارق جمیل نے وی پی این پر پابندی…

1 hour ago

مذاکرات کا کوئی فائدہ نہیں ، علی محمد خان نے عمران خان کی رائے بتا دی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما علی محمد خان کا کہنا…

7 hours ago

احتجاج کی کال دے کر پی ٹی آئی بڑی غلطی کررہی ہے، رانا ثنا اللہ کا بیان

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) مشیر وزیر اعظم برائے سیاسی امور رانا ثنا اللہ نے کہا ہے…

7 hours ago

ویزا ایمنسٹی اسکیم سے فوری فائدہ اُٹھائیں، دبئی حکام کی غیر قانونی تارکین وطن کو وارننگ

اسلام اآباد(قدرت روزنامہ)امارات میں جاری ویزا ایمنسٹی اسکیم کے حوالے سے دبئی امیگریشن نے جیو…

7 hours ago

امبانی خواتین کی مہندی لگوانے کی فیس سن کر ہوش اڑ جائیں گے

ممبئی(قدرت روزنامہ)وینا ناگدا‎ بھارت کی وہ مشہور مہندی آرٹسٹ ہیں جو اپنے خوبصورت ‏آرٹ اور…

7 hours ago

پی ٹی اے نے 8 لاکھ سے زائد گستاخانہ لنکس اور فحش ویب سائٹس کو بلاک کردیا

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)پاکستان میں روزانہ غیر اخلاقی ویب سائٹس تک رسائی کی 2 کروڑ کوششوں…

7 hours ago