عمران خان نے پنجاب سے اہم پارٹی رہنماؤں کو مشاورت کے لیےاسلام آباد بلا لیا

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) سابق وزیراعظم اور پاکستان تحریک انصاف کے چئیرمین عمران خان نے تمام رہنماؤں کو اسلام آباد پہنچنے کی ہدایت کر دی۔،عمران خان نے پنجاب کی اہم لیڈرشپ کو مشاورت کے لیے اسلام آباد بلا لیا۔اجلاس سے قبل پارٹی مرکزی اور صوبائی لیڈرشپ کی اہم مشاورت ہو گی۔یاسمین راشد، حماد اظہر ، سبطین خان کو اسلام آباد پہنچنے کی ہدایت کر دی گئی ہے۔
پارٹی کے سینئر رہنما جمشید اقبال چیمہ کو بھی اجلاس میں شریک ہونے کی ہدایت کی گئی۔خیال رہے کہ صوبہ پنجاب میں 20 نشستوں پر ہونے والے ضمنی الیکشن میں 15 نشستیں جیت کر پاکستان تحریک انصاف دوبارہ پنجاب پر حکمرانی کی پوزیشن میں آگئی۔ تفصیلات کے مطابق ضمنی الیکشن میں 15 نشستوں پر کامیابی کے بعد صوبائی اسمبلی میں تحریک انصاف کے پاس 178 سیٹیں آچکی ہیں جب کہ ان کے اتحادی ق لیگ کے 10 ایم پی ایز کو ملا کر یہ تعداد 188 ہوجاتی ہے یوں پی ٹی آئی نے حکومت بنانے کے لیے درکار 186 نشستوں کا نمبر بھی حاصل کرلیا۔

جب کہ مسلم لیگ ن کو ضمنی الیکشن میں 4 حلقوں میں کامیابی حاصل ہوئی جس کے ساتھ ان کے اراکین صوبائی اسمبلی کی تعداد 167 ہوگئی ، جس کو حکومتی اتحاد میں شامل پیپلزپارٹی کے 7 ایم پی ایز کی حمایت بھی حاصل ہے اس کے علاوہ 4 آزاد اراکین اور ایک راہ حق پارٹی کے رکن کو ساتھ ملا کر ان کے پاس 179 اراکین کی حمایت ہے جو کہ حکومت سازی کے لیے کافی نہیں۔ خیال رہے کہ پنجاب میں صوبائی اسمبلی کی 20 نشستوں پر ہونے والے ضمنی انتخابات میں پاکستان تحریک انصاف کے 15 ، مسلم لیگ ن کے 4 اور ایک نشست پر آزاد امیدوار نے کامیابی حاصل کی ، پاکستان تحریک انصاف جھنگ کی دو، لاہور کی تین اور ملتان، راولپنڈی، مظفر گڑھ، ڈیرہ غازی خان، ساہیوال، خوشاب، بھکر، شیخوپورہ، فیصل آباد، لودھراں سے ایک ایک نشست پر کامیاب ہوگئی جب کہ مسلم لیگ (ن) پنجاب کے ضمنی انتخابات میں 4 نشستوں پر کامیاب ہوسکی جن میں لاہور (168)، مظفر گڑھ (273)، بہاولنگر اور راولپنڈی پی پی 7 کی ایک ایک نشست پر کامیاب ہوسکی۔

Recent Posts

آئینی ترامیم سازشوں کے ذریعے بند دروازوں کے پیچھے نہیں ہوتیں، محمود خان اچکزئی کا بیان

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)تحفظ آئین پاکستان موومنٹ کے سربراہ محمود خان اچکزئی کا کہنا ہے کہ آئینی…

1 min ago

چیف جسٹس کے 9سوالات پر رجسٹرار سپریم کورٹ نے جواب بھیج دیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)مخصوص نشستوں سے متعلق چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے 9 سوالات…

4 mins ago

آئی ایم ایف نے پاکستان کیلئے 7ارب ڈالرکے قرض کی منظوری دیدی

نیویارک (قدرت روزنامہ)آئی ایم ایف ایگزیکٹو بورڈنے پاکستان کیلئے 7ارب ڈالرکے بیل آؤٹ پیکج کی…

9 mins ago

پاکستان میں ہر الیکشن چوری ہوا،کسی نے کوئی سبق نہیں سیکھا، شاہد خاقان عباسی

مری (قدرت روزنامہ) سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ ملک اس…

30 mins ago

ٹی 20 کرکٹ میں سب سے زیادہ چھکے، ویسٹ انڈین بلے باز نے ہم وطن کرس گیل کا ریکارڈ توڑ دیا

جمیکا (قدرت روزنامہ) ویسٹ انڈیز کے جارح مزاج بلے باز نکولس پوران نے ٹی 20…

33 mins ago

چاہتے ہیں ترامیم اتفاق رائے سے منظور ہوں، آئینی عدالت کے حق میں ہیں،فضل الرحمان

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)سربراہ جمعیت علمائے اسلام (ف) مولانا فضل الرحمان کا کہنا ہے کہ مدت…

36 mins ago