نوازشریف کا وہ” فارمولا”جس پر عمل کر کے عمران خان نے پنجاب فتح کرلیا،شہبازشریف سرپکڑ کر بیٹھ گئے

لاہور (قدرت روزنامہ) ضمنی انتخاب کے نتائج سے ظاہر ہو گیا کہ شہباز شریف کا بیانیہ پٹ گیا اور نواز شریف کا بیانیہ رد کرنے سے مسلم لیگ (ن) کو نقصان ہوا جبکہ یہ بیانیہ اپنا کر عمران خاں کو بے حد فائدہ ہوا اور دوسرے لفظوں میں نواز شریف کا بیانیہ عمران خاں

نے اپنا کر ضمنی انتخاب میں فتح حاصل کی۔نواز شریف نے مزاحمتی بیانیے کو ادھورا چھوڑا اور ہچکچاہٹ کے ساتھ بیانیہ اپنایا جبکہ عمران خاں نے پہلی بار کھل کر اور جارحانہ انداز میں مزاحمتی بیانیے کو لیکر چلے، ان کے بعض ساتھی ان سے بھی آگے کھل گئے ، روزنامہ جنگ میں پرویز بشیرکی شائع خبر کے مطابق نواز شریف نے شہباز شریف کو عدم اعتماد کی کامیابی کے بعد فوری انتخابات کرانے کا مشورہ دیا تھا لیکن شہباز شریف نے حکومت کرنے کا فیصلہ کیا۔نواز شریف تو ابتدا سے ہی عدم اعتماد کے حق میں نہیں تھے لیکن انہیں مجبور کیا گیا کہ عدم اعتماد پیش کی جائے ۔نواز شریف کےوطن واپس نہ آنے کا بھی فیصلہ درست تھا وہ حالات کا بہترانداز میں تجزیہ کر رہے تھے۔خیال ہے کہ نواز شریف ابھی بھی فوری انتخابات کی طرف جانے پر غور کرنے کا مشورہ دیں گے کیونکہ مسلم لیگ (ن) ابھی بھی پنجاب میں مقبول جماعت ہے .اس ضمنی انتخابات میں ناکامی کے اور بھی عوامل اور معاملات ہیں 20 حلقوں میں سے کسی پر بھی 2018 میں مسلم لیگ (ن) کامیاب نہیں ہوئی تھی عمران خاں نے اپنے بیانیے سے اسٹیبلشمنٹ کے حوالے سے خدشات غلط ثابت ہوئے ان انتخابات میں کسی طرح کی کوئی مداخلت نہیں ہوئی۔

Recent Posts

چیف جسٹس کے 9سوالات پر رجسٹرار سپریم کورٹ نے جواب بھیج دیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)مخصوص نشستوں سے متعلق چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے 9 سوالات…

2 mins ago

آئی ایم ایف نے پاکستان کیلئے 7ارب ڈالرکے قرض کی منظوری دیدی

نیویارک (قدرت روزنامہ)آئی ایم ایف ایگزیکٹو بورڈنے پاکستان کیلئے 7ارب ڈالرکے بیل آؤٹ پیکج کی…

7 mins ago

پاکستان میں ہر الیکشن چوری ہوا،کسی نے کوئی سبق نہیں سیکھا، شاہد خاقان عباسی

مری (قدرت روزنامہ) سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ ملک اس…

28 mins ago

ٹی 20 کرکٹ میں سب سے زیادہ چھکے، ویسٹ انڈین بلے باز نے ہم وطن کرس گیل کا ریکارڈ توڑ دیا

جمیکا (قدرت روزنامہ) ویسٹ انڈیز کے جارح مزاج بلے باز نکولس پوران نے ٹی 20…

31 mins ago

چاہتے ہیں ترامیم اتفاق رائے سے منظور ہوں، آئینی عدالت کے حق میں ہیں،فضل الرحمان

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)سربراہ جمعیت علمائے اسلام (ف) مولانا فضل الرحمان کا کہنا ہے کہ مدت…

34 mins ago

پاکستان بھر میں خطرناک ’ایکس ڈی آر ٹائیفائیڈ‘ پھیلنے لگا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)اینٹی بائیوٹکس سمیت دیگر ادویات کو بے اثر کرنے والے ٹائیفائیڈ بخار…

2 hours ago