ریڈ زون میں پولیس کی اضافی نفری تعینات کردی گئی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں 48 گھنٹوں کے لیے سیکیورٹی ہائی الرٹ کر دی گئی ہے۔اس حوالے سے اسلام آباد پولیس نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے بتایا کہ اسلام آباد کیپیٹل پولیس نے ضلع بھر میں اگلے 48 گھنٹوں کے لیے سکیورٹی ہائی الرٹ کردی۔ آئی جی اسلام آباد ڈاکٹر اکبر ناصر خاں نے سکیورٹی ہائی الرٹ کے احکامات جاری کردیے۔
تمام داخلی و خارجی راستوں پر چیکنگ بڑھا دی گئی۔ترجمان اسلام آباد پولیس کے مطابق تمام پولیس اسٹیشنز، اہم عمارات اور اہم تنصیبات کی سکیورٹی سخت کردی گئی۔ریڈ زون میں پولیس کی اضافی نفری تعینات کردی گئی۔ریڈ زون کے داخلی و خارجی راستوں پر سخت چیکنگ جاری ہے۔کسی بھی غیر ضروری نقل و حرکت کی اجازت نہیں ہوگی۔

شہریوں سے گزارش ہے کہ وہ چیکنگ کے دوران پولیس سے تعاون کریں۔

۔دوسری جانب پنجاب کے ضمنی الیکشن میں بھاری اکثریت کی بعد کی صورتحال کا جائزہ لینے کیلئے مسلم لیگ ن کے بڑوں کی بیٹھک آج ہوگی۔ وزیراعظم شہباز شریف نے پارٹی کا اعلٰی سطح اجلاس طلب کرلیا۔ مسلم لیگ ن کا اجلاس لاہور میں ہوگا جس میں وزیراعلٰی پنجاب حمزہ شہباز سمیت سنیئر رہنما شرکت کریں گے۔ اجلاس میں حمزہ شہباز کے اکثریت کھو جانے کے بعد مستعفی ہونے سے متعلق فیصلہ ہوگا۔
جبکہ پنجاب کے ضمنی الیکشن میں شکست کی وجوہات کا بھی جائزہ لیا جائے گا۔ اجلاس میں لاہور کی نشستوں پر ہونے والی شکست کا معاملہ بھی زیر بحث آئے گا۔ مسلم لیگ ن کی جانب سے صورتحال پر تمام اتحادیوں کو بھی اعتماد میں لینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔اتحادیوں کے ساتھ مشاورتی اجلاس کل اسلام آباد میں متوقع ہے ۔

Recent Posts

آئی ایم ایف نے پاکستان کیلئے 7ارب ڈالرکے قرض کی منظوری دیدی

نیویارک (قدرت روزنامہ)آئی ایم ایف ایگزیکٹو بورڈنے پاکستان کیلئے 7ارب ڈالرکے بیل آؤٹ پیکج کی…

2 mins ago

پاکستان میں ہر الیکشن چوری ہوا،کسی نے کوئی سبق نہیں سیکھا، شاہد خاقان عباسی

مری (قدرت روزنامہ) سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ ملک اس…

23 mins ago

ٹی 20 کرکٹ میں سب سے زیادہ چھکے، ویسٹ انڈین بلے باز نے ہم وطن کرس گیل کا ریکارڈ توڑ دیا

جمیکا (قدرت روزنامہ) ویسٹ انڈیز کے جارح مزاج بلے باز نکولس پوران نے ٹی 20…

26 mins ago

چاہتے ہیں ترامیم اتفاق رائے سے منظور ہوں، آئینی عدالت کے حق میں ہیں،فضل الرحمان

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)سربراہ جمعیت علمائے اسلام (ف) مولانا فضل الرحمان کا کہنا ہے کہ مدت…

28 mins ago

پاکستان بھر میں خطرناک ’ایکس ڈی آر ٹائیفائیڈ‘ پھیلنے لگا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)اینٹی بائیوٹکس سمیت دیگر ادویات کو بے اثر کرنے والے ٹائیفائیڈ بخار…

2 hours ago

سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ،ایک بار پھر بلند ترین سطح پر پہنچ گئی

کراچی(قدرت روزنامہ) سونے کی عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں قیمتوں میں آج پھر بڑا اضافہ…

3 hours ago