پنجاب کے ضمنی انتخابات نے سیاسی بے یقینی کو بڑھا دیا ہے،شوکت ترین

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) سابق وزیر خزانہ اور تحریک انصاف کے سینیٹر شوکت ترین کا کہنا ہے کہ پنجاب کے ضمنی انتخابات نے سیاسی بے یقینی کو بڑھا دیا ہے، جس کے باعث معاشی عدم استحکام پیدا ہوا ہے . شوکت ترین نے سماجی رابطے کی ویب سائیٹ ٹویٹر پر کہا کہ مفتاح اسماعیل کی جانب سے بیرون ملک مقیم دوستوں کی یقین دہانیوں کے باوجود روپیہ گر رہا ہے .


اس بے یقینی کو ختم کرنے کے لیے ہمیں عام انتخابات کا اعلان کرنے کی ضرورت ہے .

ادھر شوکت ترین نے اے آر وائے نیوز سے گفتگو میں کہا کہ الیکشن کا اعلان کریں اور مضبوط نگراں حکومت لیکر آئیں . معاشی بہتری کیلئے ہمیں سیاسی عدم استحکام کے خاتمے کی طرف جانا ہوگا . مضبوط نگراں حکومت لائیں جو مارکیٹ کو سمجھے .

شوکت ترین کا کہنا تھا کہ امپورٹڈ جلد ایل سی کھولنا چاہتے ہیں جنہیں ڈالر باہر سے لانے ہیں وہ روک رہے ہیں، جبکہ ان کو معلوم ہیں یہ 2023 تک نہیں رہ سکتے .

نگراں حکومت کے آنے سے آئی ایم ایف کے ساتھ ہونے والے معاہدے پر کوئی فرق نہیں پڑے گا . نگراں حکومت تمام اسٹیک ہولڈرز سے معاہدے کے بعد آتی ہے . نگراں حکومت کے وزیر خزانہ کے ساتھ ہم اور پی ڈی ایم بھی تعاون کرے گی . بیرون ملک مقیم دوستوں کی یقین دہانیوں کے باوجود روپیہ گر رہا ہے . واضح رہے کہ پاکستان میں ڈالر کی اونچی اڑان پھر سے شروع ہوگئی اور امریکی کرنسی کی قیمت میں تقرہباً 4 روپے کا اضافہ ہوگیا .
پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا ہے ، انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت 3 روپے 79 پیسے اضافے کے ساتھ 214 روپے 74 پیسے کا ہوگیا جب کہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر 216 روپے پر فروخت ہو رہا ہے ، اسی طرح پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں بھی مندی کا رجحان ہے اور 100 انڈیکس 431 پوائنٹس کم ہوکر 41643 پر ٹریڈ کر رہا ہے . قبل ازیں گزشتہ ہفتے کے آخری کاروباری دن جمعہ کے روز انٹر بینک میں ڈالر کی قدر میں 1 روپے 15پیسے کا اضافہ دیکھا گیا .

. .

متعلقہ خبریں