محرم الحرام ،کوئٹہ سمیت دس اضلاع حساس قرار ،اگست کے مہینے میں شہر کی داخلی راستوں پر ایف سی تعینات

کوئٹہ ( قدرت روزنامہ)ترجمان حکومت بلوچستان لیاقت شاہوانی نے کہا ہے کہ محرم الحرام کے سلسلے میں کوئٹہ سمیت بلوچستان کے دس اضلاع کو حساس قرار دے دیا ہے ان اضلاع میں لوڈ اسپیکر ہتھیاروں کی نمائش انتشار پھیلانے والے مود پر بھی پابندی ہوگی قدوس بزنجو ہر بار شکوہ کرتے ہیں ایسے بیانات دینے کی بجائے اسپیکر کو حکومت کا ساتھ دینا چاہیے یہ بات انہوںنے آفیسرز کلب کوئٹہ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہی انہوںنے کہاکہ دہشتگردی کے واقعات بڑھ رہے ہیں گذشتہ روز ایک بچی کو درندہ صفت شخص نے جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا پولیس نے بروقت کارروائی کرکے ملزم کو گرفتار کرلیا محرم الحرام کے جلوسوں میں شریک افراد کا ماسک پہننا لازمی ہوگا . محرم الحرام کے جلوسوں میں ایس او پیز پر سختی سے عمل درآمد کرایا جائے گا کرونا کے حوالے سے خطرناک علاقوں میں مجالس پر گریز کیا جائے جلوسوں کے روایتی راستوں کو سیل کردیا جائے گا .

. .

متعلقہ خبریں